اشرفل کی سنچری، بنگلہ دیش فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کپتان محمد اشرفل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے ایشیا کپ کے ایک میچ میں متحدہ عرب امارات کو چھیانوے رنز سے شکست دے دی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے یو اے ای کو جیتنے کے لیے 301 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن یو اے ای کی پوری ٹیم چھیالیسویں اوور میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے جن میں کپتان محمد اشرفل کے آٹھ چوکوں کی مدد سے بنائِے گئے ناقابل شکست ایک سو نو رنز شامل تھے۔ اپنی اسی کارکردگی کی بناء پر محمد اشرفل مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔یہ محمد اشرفل کے کیرئر کا سب سے بڑا سکور ہے۔ اس سے پہلے محمد اشرفل نے آسٹریلیا کے خلاف سو رنز بنائے تھے۔ محمد اشرفل کے علاوہ بنگلہ دیش کی جانب سے رقیب الحسن نو چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے زاہد شاہ نے تین جبکہ خرم خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کے تین کھلاری رن آؤٹ ہوئے۔ جواب میں یو اے ای کی جانب سے آل راؤنڈر خرم خان نے سب سے زیادہ اٹھہتر رنز بنائے جبکہ اوپنر ارشد علی نے اکتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ ان دونوں کے علاوہ یو اے ای کا کوئی بیٹسمین قابل ذکر سکور نہ بنا سکا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے عبدالرزاق نے تین، محمود اللہ اور الوک کپالی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مشرفی مرتضی،شہادت حسین اور دلار محمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کے ایشیا کپ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ میچ کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان محمد اشرفل نے کہا کہ اب ان کی نظر کل کے میچ پر ہے کیونکہ ان کے سامنے کل سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا دیا24 June, 2008 | کھیل ایشیا کپ افتتاحی میچ منگل کو23 June, 2008 | کھیل ایشیا کپ سے اک نئی شروعات: دھونی23 June, 2008 | کھیل ٹائٹل بچا لیں گے: جیا وردھنے23 June, 2008 | کھیل ایشیا کپ پہلی بار پاکستان میں22 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||