پول اے میں سری لنکا کی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قذافی سٹیڈیم لاہور میں پول اے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 131 رنز سے شکست دی۔ سری لنکا کے 358 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 226 رنز بنائے اور ان کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر تین سو ستاون رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں ایک سو سولہ رنز بنے اور یہ شراکت اس وقت ختم ہوئی جب سنت جے سوریا 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انہیں عبدالرزاق نے بولڈ کیا۔ سری لنکا کی جیت میں اوپنر کمار سنگا کارا کے دھواں دار101 رنز نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی اننگز میں سولہ چوکے لگائے ان کا کیچ لیا تامیم اقبال نے محموداللہ کی گیند پر۔ کمارا سنگا کارا اپنی اس کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ سری لنکا کی جانب سے چمارا کپو گیدرا نے چوہتر کا سکور کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تین وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بالر رہے عبدلرزاق۔مشرفی مرتضی اور شہادت حسین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمود اللہ اور الوک کپالی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے 357 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ صرف پانچ کے سکور پر گری۔ بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی 48 رنز پر پویلین لوٹ گئے اس موقع پر مشفیق الرحیم اور رقیب الحسن کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں بننے والے اٹھہتر رنز نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو سہارا دیا۔اس موقع پر پہلے رقیب الحسن اور پھر جلد بعد مشفیق الرحمن آؤٹ ہو گئے۔ آل راؤنڈر الوک کپالی نے بھی کچھ مزاحمت کی اور اپنی ٹیم کے لیے تیس رنز بنائے۔ مشرفِ مرتضی اور عبدالرزاق نے زبردست مزاحمت کی جس کے سبب ان کی ٹیم پورے پچاس اوورز کھیلنے میں کامیاب ہوئی۔ جب میچ ختم ہوا تو مشرفِ مرتضیٰ چونتیس رنز پر اور عبدالرزاق بائیس رنز پر کھیل رہے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے کامیاب بالر رہے مرلی دھرن انہوں نے صرف سنتیس رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ چمندا واس، کلوسیکرا، دلہارا فرنینڈو، سنت جے سوریا اور چمارا ڈیسلوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ | اسی بارے میں اشرفل کی سنچری، بنگلہ دیش فاتح24 June, 2008 | کھیل ایشیا کپ: بھارت کی بڑی جیت25 June, 2008 | کھیل پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا دیا24 June, 2008 | کھیل ایشیا کپ افتتاحی میچ منگل کو23 June, 2008 | کھیل ’ایشیا کپ سے اک نئی شروعات‘23 June, 2008 | کھیل ٹائٹل بچا لیں گے: جیا وردھنے23 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||