دھونی ایشیا کپ شیڈول سے ناخوش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم مسلسل کھیل رہی ہے اور اسے آرام کا موقع ہی نہیں مل سکا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف سات وکٹوں کی کامیابی کے بعد پریس کانفرنس میں مہندر سنگھ دھونی سے جب بھارت کی بولنگ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نےکہا کہ یقیناً وہ اس میچ میں اچھی نہیں رہی لیکن اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ پچھلے چوراسی گھنٹوں میں ان کی ٹیم چھتیس گھنٹے کھیلتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس شیڈول سے خوش نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو ٹیموں کے لگاتار میچ رکھے گئے ہیں اور دو ٹیمیں ایسی ہیں جو لگاتار نہیں کھیلی ہیں۔ اسی طرح سری لنکا کی ٹیم بھی دو دن میں دو میچ کھیلے گی۔اتوار کو اس کا میچ پاکستان سے ہے اور پیر کو وہ بنگلہ دیش کے خلاف مدمقابل ہوگی۔ دھونی نے اپنے فیلڈروں کے ڈراپ کیچوں کا سبب بھی میچوں کے سخت شیڈول کو قرار دیا تاہم انہوں نے نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ پر اطمینان ظاہر کیا۔
بھارتی بیٹسمینوں کی تیز بیٹنگ کے بارے میں سوال پر کہ کیا یہ آئی پی ایل کا اثر تو نہیں؟ بھارتی کپتان نے کہا کہ یہ فیصلہ آپ کریں لیکن اگر ایک اچھی وکٹ پر ٹیم کو اچھا آغاز ملتا ہے تو کام آسان ہو جاتا ہے۔ دھونی نے الوک کپالی کی سنچری کو حیران کر دینے والی کارکردگی ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹر ہیں اور ایک اچھے بیٹسمین ہیں جنہوں نے حالات کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ دھونی نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ٹاس ہی نہیں جیت پارہے ہیں لہذا انہیں ہر چیز قبول کرنی پڑرہی ہے ہوسکتا ہے کہ وہ ٹاس جیتیں تو پہلے بیٹنگ کریں۔ مہندر سنگھ دھونی نے اپنی پریس کانفرنس کا اختتام اپنے مخصوص انداز میں اس بات پر کیا کہ ان میچوں میں کراؤڈ نہیں ہے اور پولیس والے کم ازکم آرام سے میچ دیکھ رہے ہیں لگتا یوں ہے کہ جیسے ہم پولیس والوں کے لئے کھیل رہے ہیں۔ | اسی بارے میں تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تھے، شعیب ملک20 September, 2007 | کھیل ’بھارتی ہار کی ذمہ دار آئی پی ایل‘ 06 April, 2008 | کھیل کمر تکلیف،تندولکر کھیلنے سے قاصر16 February, 2007 | کھیل زیادہ کرکٹ کھیلیں گے: شہریار، شرد 14 January, 2006 | کھیل ان فٹ عمرگل کی جگہ عبدالرؤف28 June, 2008 | کھیل ماجد خان کی پی سی بی پر تنقید28 June, 2008 | کھیل سہواگ سنچری، انڈیا کی جیت26 June, 2008 | کھیل ایشیا کپ: بھارت کی بڑی جیت25 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||