BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 June, 2008, 11:21 GMT 16:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں

کمار سنگا کارہ
کمار سنگا کارہ ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں
سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 158رنز سے شکست دے کر نویں ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

پیر کو نیشنل سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے 8 وکٹوں پر 332 رنز بنائے۔
جواب میں مرلی دھرن نے بنگلہ دیشی بساط صرف 174 رنز پر لپیٹ دی۔

شہرہ آفاق آف اسپنر نے صرف31 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ رقیب الحسن سات چوکوں کی مدد سے52 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔


سری لنکا کی اننگز کی خاص بات جے سوریا اور کمار سنگا کارا کی شاندار سنچریاں تھیں۔ جے سوریا نے صرف88 گیندوں پر16 چوکوں اور6 چھکوں کی مدد سے130 رنز اسکور کیے۔

کمارا سنگاکارا کی 121 رنز کی اننگز میں16 چوکے اورایک چھکا شامل تھا۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں سنگاکارا کی تیسری سنچری تھی۔

جے سوریا جو پیر کو39 سال کے ہوگئے بنگلہ دیشی بولرز پر خوب گرجے لیکن ان کی شاندار بیٹنگ کے وقت خالی نیشنل سٹیڈیم سائیں سائیں کر رہا تھا۔

جے سوریا جس انداز سے بیٹنگ کررہے تھے اسوقت خیال یہی ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں سعید انور کے194 رنز کے عالمی ریکارڈ کو آسانی سے توڑدیں گے لیکن130 کے انفرادی اسکور پر الوک کپالی نے انہیں کور میں تمیم اقبال کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔

یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی26 ویں اور گیندوں کے اعتبار سے ون ڈے انٹرنیشنل کی پانچویں تیز ترین سنچری ہے۔

سعید انور کا194 رنز کاعالمی ریکارڈ
 جے سوریا جس انداز سے بیٹنگ کررہے تھے اس سے یہ تاثر پیدا ہو رہا تھا کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں سعید انور کے194 رنز کے عالمی ریکارڈ کو آسانی سے توڑدیں گے لیکن 130 کے انفرادی اسکور پر الوک کپالی نے انہیں کور میں تمیم اقبال کے ہاتھوں کیچ کرا دیا

جے سوریا 39 سال کی عمر میں ون ڈے سنچری بنانے والے دوسرے عمر رسیدہ بیٹسمین بھی ہیں۔ ان سے قبل انگلینڈ کے جیف بائیکاٹ نے80-1979ء میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں39 سال اور51 دن کی عمر میں سنچری بنائی تھی۔

سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جے سوریا اور سنگاکارا ابتدا ہی سے بنگلہ دیشی بولنگ پر حاوی رہے۔ جے سوریا نے مشرفی مرتضی کے ایک اوور میں دوچھکے اور ایک چوکا لگایا جبکہ عبدالرزاق کے ایک اوور میں انہوں نے تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

جے سوریا اور سنگاکارا نے پہلی وکٹ کی شراکت میں201 رنز کا اضافہ کیا جو ایشیا کپ مقابلوں میں پہلی وکٹ کی ریکارڈ شراکت ہے۔ اس سے قبل 2004ء میں جے سوریا اور اوشکا گونا وردھنے نے بنگلہ دیش ہی کے خلاف کولمبو میں پہلی وکٹ کے لئے 191 رنز بنائے تھے۔

جے سوریا کے آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا کی دو وکٹیں سکور میں صرف42 رنز کے اضافے سے گرگئیں۔ کپتان مہیلا جے وردھنے20 رنز بناکر الوک کپالی کی گیند پر اشرفل کو کیچ دے گئے۔ کاپوگدیرا صرف ایک رن بناسکے انہیں شہادت حسین کی گیند پر الوک کپالی نے کیچ کیا لیکن کمارسنگاکارا نے ایک بار پھر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے تین ہندسوں کی اننگز کھیل ڈالی۔

اس ایشیا کپ میں یہ ان کی تیسری سنچری ہے۔ گروپ میچ میں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف101 رنز بنائے تھے جبکہ اتوار کو انہوں نے پاکستان کے خلاف 112 کی اننگز کھیلی تھی۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں پھر تیزی سے گریں۔ سری لنکا نے ڈبل سنچری اوپنگ پارٹنرشپ کے بعد آٹھ وکٹیں صرف ننانوے رنز پر گنوائیں۔ بنگلہ دیش کی طرف سے الوک کپالی اور فرحاد رضا دو دو وکٹوں کے ساتھ کامیاب رہے۔

ایشیا کپ میں منگل کو آرام کا دن ہے۔ بدھ کو پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد