سری لنکا نے پاکستان کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غیر موثر بولنگ کے بعد غیر معیاری بیٹنگ نے پاکستان کو ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں 64 رنز کی شکست سے دوچار کردیا۔ پاکستانی ٹیم جسے میچ جیتنے کے لئے303 رنز کا ہدف ملا تھا تمام وقت تگ ودو میں مصروف رہنے کے بعد9 وکٹوں پر238 رنز بناسکی۔ لیگ سپن گگلی اور آف اسپن کرنے والے ورائٹی بولر اجانتھا مینڈس نے47 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی بیٹنگ کو کسی بھی موقع پر سنبھلنے نہیں دیا۔ اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں7 وکٹوں پر302 رنز بنائے تھے جس میں کمار سنگاکارا کی شاندار سنچری قابل ذکر تھی جنہوں نے10 چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے112 رنز اسکور کئے۔ پاکستانی بیٹنگ ابتدا ہی سے سری لنکن بولرز کے رحم و کرم پر رہی ۔ اننگز کی پہلی ہی گیند پر چمندا واس نے سلمان بٹ کو صفر پر بولڈ کردیا۔ یونس خان اور شعیب ملک جب تک کریز پر تھے پاکستان کی امید برقرار تھی لیکن یونس خان 47 رنز بناکر کولاسکیرا کی گیند پر مرلی دھرن کو کیچ دے گئے۔ اسوقت پاکستان کا اسکور72 تھا۔ سپنر اجانتھا مینڈس نے پاکستا
پاکستانی کپتان اپنی اننگز میں تمام وقت دباؤ میں رہے اور 79 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے بننے والی ان کی نصف سنچری کسی طور بھی متاثر کن نہ تھی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اوپنر کی حیثیت سے بیٹنگ کے لئے آنے والے شعیب ملک نے اپنی نصف سنچری پاکستان کی اننگز کے30 ویں اوور میں مکمل کی۔ پاکستانی ٹیم کی مایوسی میں اسوقت اضافہ ہوگیا جب شاہد آفریدی پہلی ہی گیند پر متبادل فیلڈر جیہان مبارک نے ان کا کیچ لے کر سنتھ جے سوریا کو وکٹ دلا دی۔ مینڈس نے منصور امجد کو بھی پانچ رنز پر ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین کا راستہ دکھایا۔ مصباح الحق کی مزاحمت فتح تک پہنچنے کے لئے ناکافی ثابت ہوئی۔ انہوں نے3 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے76 رنز بنائے جو انکا بہترین انفرادی سکور بھی ہے۔ گیارہ اننگز کے بعد ان کی پہلی نصف سنچری تھی۔ سرفراز احمد19 رنز پر کولاسکیرا کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ۔ فواد عالم اور ان فٹ عمر گل کی جگہ لیگ اسپنر منصور امجد اور وہاب ریاض کو موقع دیا گیا۔ منصور امجد کا یہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل تھا۔ سری لنکا کی اننگز کا آغاز سنتھ جے سوریا اور کمار سنگاکارا نے کیا لیکن جے سوریا پانچویں اوور میں صرف8 رنز بناکر سہیل تنویر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ کپتان مہیلا جے وردھنے نے چند اچھے اسٹروکس کھیلے لیکن29 کے انفرادی اسکور پر سہیل تنویر انہیں مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ سنگاکارا اور کاپوگدیرا نے تیسری وکٹ کے لئے88 رنز کا اضافہ کیا۔ کمار سنگاکارا تین وکٹیں گرنے کے باوجود پرسکون اندازمیں کھیلتے رہے اور جب انہیں کوئی خراب گیند ملی انہوں نے اسے باؤنڈڑی تک پہنچانے میں کوئی رعایت نہیں برتی۔ سنگاکارا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں نویں اور پاکستان کے خلاف دوسری سنچری 96گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔ سلوا اور سنگاکارا نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں93 رنز کا اضافہ کیا۔ اس سے قبل ان کی بہترین بولنگ 34رنز کے عوض 4 وکٹیں اسی سال زمبابوے کےخلاف حیدرآباد میں تھی۔ سری لنکا کی اننگز کے آخری اوور میں وہاب ریاض نے تلکارتنے دلشن کو8 رنز پر بولڈ کردیا۔ ایشیا کپ میں پیر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ | اسی بارے میں پول اے میں سری لنکا کی جیت25 June, 2008 | کھیل دھونی ایشیا کپ شیڈول سے ناخوش28 June, 2008 | کھیل کراچی: رائنا کی سنچری، بھارت فاتح28 June, 2008 | کھیل مرلی کی نظر پانچ سو وکٹوں پر28 June, 2008 | کھیل عمرگل ایشیا کپ سے باہر27 June, 2008 | کھیل ان فٹ عمرگل کی جگہ عبدالرؤف28 June, 2008 | کھیل ماجد خان کی پی سی بی پر تنقید28 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||