پاکستان کے لیے آج کا میچ بہت اہم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشیا کپ کے ایک اہم میچ میں بدھ کو پاکستان کا مقابلہ انڈیا کے ساتھ ہو رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا از حد ضروری ہے ورنہ اس کے آگے بڑھنے کے امکانات معدوم ہو جائیں گے۔ کراچی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں سری لنکا کی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلے ہی اپنی پوزیشن مستحکم کر چکی ہے۔ پاکستان کے اس ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے امکانات دشوار اس لیے ہیں کہ اگر وہ اپنا آج کا میچ جیت جاتا ہے تو پھر اسے یہ انتظار ہوگا کہ وہ بنگلہ دیش سے چار جولائی کو ہونے والا اپنا اگلا میچ بھی جیتے جبکہ سری لنکا، بھارت کو شکست دے۔ پاکستان کی سری لنکا اور انڈیا کے ہاتھوں شکست کے بعد شعیب ملک کی کپتانی اور کوچ جیف لاس بھی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اور ان کی ٹریننگ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی موجودہ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کے لیے انڈیا بہت طاقتور حریف ہے۔ تاہم پاکستان نے ماضی میں کئی مرتبہ پے در پے شکست کھانے کے باوجود بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں دھونی ایشیا کپ شیڈول سے ناخوش28 June, 2008 | کھیل کراچی: رائنا کی سنچری، بھارت فاتح28 June, 2008 | کھیل مرلی کی نظر پانچ سو وکٹوں پر28 June, 2008 | کھیل عمرگل ایشیا کپ سے باہر27 June, 2008 | کھیل ان فٹ عمرگل کی جگہ عبدالرؤف28 June, 2008 | کھیل ماجد خان کی پی سی بی پر تنقید28 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||