شعیب کی پابندی معطل،جرمانہ برقرار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر پر ایپلیٹ ٹریبیونل کی جانب سے عائد ڈیڑھ سالہ پابندی کی سزا معطل کر دی ہے تاہم ان پر عائد ستر لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی ہے۔ شعیب اختر پر نظم وضبط کی خلاف ورزی کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے پانچ سال کی پابندی لگا دی تھی اسے ایپلیٹ ٹریبیونل نے ڈیڑھ سال کی پابندی اور ستر لاکھ روپے جرمانے میں بدل دیا تھا۔ عدالتی حکم کے مطابق شعیب اختر کی جانب سے دائر کردہ رٹ کا فیصلہ آنے تک شعیب اختر ملک اور ملک سے باہر کہیں بھی کھیل سکتے ہیں تاہم ان پر ستر لاکھ جرمانے کی سزا قائم ہے اور اس پر فیصلہ بھی رٹ کے فیصلے کے ساتھ ہی ہو گا کیونکہ رٹ میں ایپلیٹ ٹریبیونل کے فیصلے کو مکمل طور پر ختم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ اس درخواست کی اگلی سماعت کے لیے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم کہا گیا ہے کہ اس کیس کی باقاعدہ سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والی موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔ شعیب اختر کے وکیل عابد حسن منٹو نے گزشتہ سماعت پر پابندی کے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کرنے کی درخواست دی تھی۔ جمعہ کو اس درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل حسین رضوی اور شعیب اختر کے وکیل نے دلائل دیے۔ دوران بحث چیف جسٹس زاہد حسین نے شعیب اختر سے کہا کہ قوم نے انہیں بہت عزت دی ہے کیا اب وہ کوئی ایسا کام تو نہیں کریں گے جو نظم وضبط کی کوئی خلاف ورزی میں آئے جس پر شعیب اختر نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ ایسا کچھ نہیں کریں گے۔ شعیب اختر نے پابندی کی معطلی کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ستمبر میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیم کو جتوانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ جا کر اپنی فٹنس بہتر کریں گے۔ شعیب اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔ |
اسی بارے میں لاہور ہائی کورٹ: شعیب کی اپیل 30 June, 2008 | کھیل شعیب پر پابندی کی مدت میں کمی14 June, 2008 | کھیل ہرجانے کا مقدمہ واپس لینےکا فیصلہ05 May, 2008 | کھیل شعیب پر پابندی کا فیصلہ معطل04 May, 2008 | کھیل کھیلنے پر پابندی، شعیب کی اپیل03 May, 2008 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||