BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 September, 2008, 08:46 GMT 13:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب کا کاؤنٹی کا پہلا میچ
 شعیب اختر
شعیب تین انگلش کاؤنٹیز کی طرف سے کھیل چکے ہیں
پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر، انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون کے ساتھ معاہدے کے بعد، شاید جمعرات کو ہی سرے ٹیم کے ساتھ پہلی دفعہ کرکٹ کھیلیں گے۔

شعیب نے اس سال پاکستان کے لیے بالکل نہیں کھیلا ہے۔ اب ان کی کوشش ہو گی کہ وہ برطانوی شہر کینٹربری میں سرے کو کینٹ کے خلاف جمعرات کو شروع ہونے والا چار روزہ میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کریں۔ شعیب پہلے سمرسیٹ، ڈرہم اور ووسٹرشائر کے لیے کھیل چکے ہیں اور اب انہوں نے سرے کی ٹیم میں شامل ہونے پر بہت خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ویب سائٹ کرکٹ نروانا ڈاٹ کام کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ پہلے ہی سرے کے لیے کھیلنے آ جاتے لیکن بھارت میں کچھ اشتہارات فلم کرنے اور پھر ان کی والدہ کی علالت کی وجہ سے انہیں پروگرام بدلنا پڑا۔ اب وہ کل برطانیہ پہنچیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بالکل فٹ ہیں اور انہوں نے وزن بھی کم کیا ہے تاکہ وہ پندرہ سے بیس اوور بالنگ کرا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو تینوں میچ جتوانے کی پوری کوشش کریں گے۔

پاکستان کے متنازعہ فاسٹ بالر شعیب اختر سرے میں شمولیت اختیار کر کے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں حیران کن واپسی کر سکتے ہیں۔

تینتیس سالہ کرکٹر کی خواہش ہے کہ انہیں دوبارہ پاکستان کی ٹیم میں شامل کر لیا جائے۔ انہیں پانچ سال کے لیے معطل کر دیا گیا تھا جسے اب واپس لے لیا گیا ہے۔

سرے ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے اور یہ ٹیم ڈویثرن ایک میں سب سے نیچے آئی ہوئی ہے۔ ٹیم کے کوچ ایلن بچر کا کہنا ہے کہ ’ہم نے شعیب سے بات کی ہے دیکھتے ہیں کہ آیا یہ ممکن ہو پائےگا‘۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ممکن ہوا تو ہماری ٹیم کے لیے بہت اچھا ہوگا۔ اس کام میں سب سے بڑی رکاوٹ وہ قانونی دستاویز ہیں جن کے لیے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو کم سے کم تین ہفتے برطانیہ میں گزارنے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب بھی اس سلسلے میں بہت دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں کیونکہ وہ پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ یہ کلب ان کے لیے پاکستانی ٹیم شامل ہونے کے لیےایک سیڑھی کا کام کرے گا۔

شعیب نے تین انگلش کاؤنٹی ٹیموں کی طرف سے میچ کھیلے ہیں جو سمر سیٹ، ڈرہم اور ووسٹر شائر ہے۔ انہوں نے نوٹنگھم شائر کو بھی سائن کیا تھا لیکن کبھی بھی اس کے لیے کھیلے نہیں۔

اسی بارے میں
شعیب کنٹریکٹ سے محروم
25 January, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد