BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 July, 2008, 14:03 GMT 19:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اختر کا ڈوپ ٹیسٹ کلیئر

 شعیب اختر
شعیب نے کہا کہ انہیں وہ ٹریننگ نہیں چاہیے کو کالول میں ہوگی
فاسٹ بولر شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرائے گئے ڈوپ ٹیسٹ میں کلیئر ہوگئے ہیں۔

شعیب اختر کے علاوہ دیگر پچیس کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کی تسلی بخش رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور ان میں سے چھبیس کرکٹرز کے یورین سمپلز ملائشین لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔

یونس خان کا ڈوپ ٹیسٹ آئندہ چند روز میں ہوگا جو تمام کرکٹرز کے کرائے گئے ڈوپ ٹیسٹ کے وقت ملک میں موجود نہیں تھے جبکہ یاسرعرفات، یاسرحمید، اور بازید خان انگلینڈ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ان تینوں کے ڈوپ ٹیسٹ انگلینڈ میں ہی ہونگے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر اس سے قبل ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال کے مرتکب ہوچکے ہیں۔

دوسال قبل بھارت میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کرائے تھے جن میں سے شعیب اختر اور محمد آصف کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت رہے تھے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو دونوں کرکٹرز کو بھارت سے وطن واپس بلانا پڑا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے تو ان دونوں فاسٹ بولرز پر پابندی عائد کی لیکن بعد میں یہ پابندی ختم کردی گئی تھی۔

محمد آصف کو اب ایک بار پھر ممنوعہ ادویہ استعمال کرنے کی پاداش میں معطلی کا سامنا ہے۔

بھارت میں کھیلی گئی آئی پی ایل کے دوران کئے گئے ڈوپ ٹیسٹ میں انکشاف ہوا کہ محمد آصف نے قوت بخش ادویات کا استعمال کیا ہے۔

محمد آصف نے اس نتیجے کو قبول نہ کرتے ہوئے اپنے یورین کے بی سمپل کے لیبارٹری تجزیئے پر اصرار کیا ہے۔ اس سلسلے میں آئی پی ایل نے انہیں چھ اگست کو سوئٹزرلینڈ کی لیبارٹری میں پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔

محمد آصف کو دبئی ائرپورٹ پر مبینہ طور پر افیون کی برآمدگی کے معاملے میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحقیقات کا سامنا ہے۔

اسی بارے میں
شعیب کنٹریکٹ سے محروم
25 January, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد