’شعیب کھیل سکتے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شعیب اختر کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے تک قومی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خود پاکستان کرکٹ بورڈ نے جرمانہ ادا کئے بغیر شعیب اختر کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کے بارے میں لاہور ہائی کورٹ سے وضاحت چاہی ہے۔ اس مقدمے کی سماعت کرنے والے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس زاہد حسین نے سماعت کی اگلی تاریخ تین اکتوبر مقرر کی ہے جبکہ قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ چار اکتوبر سے شروع ہونا ہے جس میں شعیب اختر اسلام آباد کی نمائندگی کرینگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ شعیب اختر کو عدالتی فیصلہ آنے تک ٹوئنٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ شفقت نغمی سے جب پوچھا گیا کہ ایک جانب تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اور دوسری جانب وہ ازخود شعیب اختر کو کھیلنے کی اجازت دے رہا ہے تو ان کا جواب تھا کہ وہ ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ قانونی اور کرکٹ کے معاملات کو یکجا نہ کیا جائے اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ قدم اٹھایا جائے جو پاکستانی ٹیم کے لئے بہت ہو۔ اس سوال پر کہ عدالتی فیصلہ نہ آنے کی صورت میں کیا شعیب اختر کو کینیڈا کے چار قومی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل کرلیا جائے گا، شفقت نغمی نے کہا کہ وہ وقت آنے دیں پھر وہ اس کا جواب دیں گے تاہم انہیں یقین ہے کہ اس وقت تک عدالت اپنا فیصلہ سنادے گی۔ | اسی بارے میں شعیب کیس، سماعت 3 اکتوبرکو22 September, 2008 | کھیل شعیب کی پابندی معطل،جرمانہ برقرار04 July, 2008 | کھیل شعیب اختر کھیلے بغیر وطن واپس04 September, 2008 | کھیل شعیب پر پابندی کی مدت میں کمی14 June, 2008 | کھیل ہرجانے کا مقدمہ واپس لینےکا فیصلہ05 May, 2008 | کھیل شعیب کہیں بھی نہیں کھیل سکتے30 April, 2008 | کھیل شعیب اختر نے معافی مانگ لی28 April, 2008 | کھیل شعیب کا معاملہ سینیٹ کے سامنے14 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||