BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 September, 2008, 16:37 GMT 21:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب کیس، سماعت 3 اکتوبرکو

شعیب اختر
شعیب اختر کو کھیلنے کے لیے مقدمات کا سامنا ہے
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس زاہد حسین نے جرمانہ ادا کیے بغیر فاسٹ بولر شعیب اختر کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کھیلنے یا نہ کھیلنے کے مقدمے کی سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

عدالت نے اس روز کے لیے شعیب اختر یا ان کے وکیل کو حاضر ہونے کے نوٹس بھی جاری کئے ہیں۔ پیر کو ان میں سے کوئی بھی عدالت میں موجود نہیں تھا۔

لاہور ہائی کورٹ یہ سماعت پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس درخواست پر کررہی ہے جس میں عدالت سے وضاحت کے لیے کہا گیا ہے کہ شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد جرمانہ ادا کئے بغیر چار اکتوبر سے شروع ہونے والا قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیل سکتے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شعیب اختر کا نام اسلام آباد کی ٹیم میں شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست جو پاکستان کرکٹ بورڈ نے دائر کی ہے شعیب اختر کی طرف سے آنی چاہئے تھی کہ وہ کھیلنا چاہتے ہیں لہذا جرمانے کی بابت وضاحت کی جائے۔ لیکن شعیب اختر اس معاملے میں قطعاً دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔

تفضل رضوی سے جب سوال کیا گیا کہ اگر تین اکتوبر کو عید کی چھٹیوں کی وجہ سے سماعت نہیں ہوئی تو کیا شعیب اختر چار اکتوبر کو میچ کھیل سکیں گے اور اس صورت میں کیا پاکستان کرکٹ بورڈ توہین عدالت کا مرتکب نہیں ہوگا؟ تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے بتایا ہے کہ تین اکتوبر کو اس مقدمے کی سماعت ہوگی۔

اگر ایسا نہ ہوا تووہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر کی حیثیت سے اس دن کے حالات کے مطابق قانونی پوزیشن بتاسکیں گے۔ جہاں تک توہین عدالت کا تعلق ہے تو وہ نہیں سمجھتے کہ ایسا ہے تاہم شعیب اختر کوچونکہ جرمانے کی سزا کے خلاف حکم امتناعی نہیں ملا ہے لہذا انہیں اس کی وضاحت حاصل کرلینی چاہئے۔

تفضل رضوی سے جب پوچھا گیا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کے باوجود شعیب اختر کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا کیا یہ بورڈ کا دوہرا معیار نہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی انہوں نے یہی موقف اختیار کیا تھا کہ شعیب اختر جرمانہ ادا کئے بغیر پاکستان میں اور پاکستان کےلئے نہیں کھیل سکتے۔

اسی بارے میں
شعیب، سماعت پیر کو ہوگی
19 September, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد