کاؤنٹی میں شعیب کی واپسی کےامکان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے متنازعہ فاسٹ بولر شعیب اختر سرے میں شمولیت اختیار کر کے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں حیران کن واپسی کر سکتے ہیں۔ 33 سالہ کرکٹر کی خواہش ہے کہ انہیں دوبارہ پاکستان کی ٹیم میں شامل کر لیا جائے۔انہیں پانچ سال کے لیے معطل کر دیا گیا تھا جسے اب واپس لے لیا گیا ہے۔ سرے ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے اور یہ ٹیم ڈوثرن ایک میں سب سے نیچے آئی ہوئی ہے ٹیم کے کوچ ایلن بچر کا کہنا ہے کہ ’ہم نے شعیب سے بات کی ہے دیکھتے ہیں کہ آیا یہ ممکن ہو پائےگا‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ممکن ہوا تو ہماری ٹیم کے لیے بہت اچھا ہوگا۔اس کام میں سب سے بڑی روکاوٹ وہ قانونی دستاویز ہیں جن کے لیے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو کم سے کم تین ہفتے برطانیہ میں گزارنے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب بھی اس سلسلے میں بہت دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں کیونکہ وہ پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ یہ کلب ان کے لیے پاکستانی ٹیم شامل ہونے کے لیےایک سیڑھی کا کام کرے گا۔ شعیب نے تین انگلش کاؤنٹی ٹیموں کی طرف سے میچ کھیلے ہیں جو سمر سیٹ ، ڈرہم اور ووسٹر شائر ہے۔انہوں نے نوٹنگھم شائر کو بھی سائن کیا تھا لیکن کبھی بھی اس کے لیے کھیلے نہیں۔ | اسی بارے میں شعیب اختر سے خصوصی ملاقات16 June, 2008 | کھیل شعیب تیس کھلاڑیوں میں 10 July, 2008 | کھیل شعیب اختر نے جرمانہ نہیں بھرا14 July, 2008 | کھیل شعیب بھارت کے خلاف میچ سے باہر02 July, 2008 | کھیل شعیب کنٹریکٹ سے محروم25 January, 2008 | کھیل کرکٹ نہیں چھوڑ رہا: شعیب اختر13 January, 2008 | کھیل شعیب اختر کلکتہ کے لیے کھیلیں گے22 February, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||