یونس قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی بلے باز یونس خان ویسٹرن آسٹریلیا کی جانب سے آسٹریلوی مقامی کرکٹ میں حصہ لینے کی وجہ سے اکتوبر میں پاکستان میں ہونے والے قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس بات کے بھی خدشات ہیں کہ تیس سالہ یونس خان کینیڈا میں ہونے والے چار ملکی ٹوئنٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی نہ کر سکیں۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز ذاکر خان کا کہنا ہے کہ’ یونس خان نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ کنٹریکٹ پر دستخط سے قبل بورڈ سے اجازت لی تھی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جب قومی ٹیم کو یونس کی ضرورت ہوئی تو انہیں آنا ہوگا۔ پی سی بی کی جانب سے شعیب اختر کو قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دیے جانے کے بعد یونس خان قومی ٹیم کا واحد بڑا نام ہیں جو چار سے آٹھ اکتوبر تک ہونے والے ان مقابلوں میں حصہ نہیں لے گا۔ | اسی بارے میں ’ٹوئنٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل سکتے‘16 September, 2008 | کھیل شعیب اختر کھیلے بغیر وطن واپس04 September, 2008 | کھیل شعیب پر پابندی کی مدت میں کمی14 June, 2008 | کھیل ہرجانے کا مقدمہ واپس لینےکا فیصلہ05 May, 2008 | کھیل شعیب کہیں بھی نہیں کھیل سکتے30 April, 2008 | کھیل شعیب اختر نے معافی مانگ لی28 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||