BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 October, 2008, 23:34 GMT 04:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنسنی خیز مقابلہ: پاکستان کی جیت
عمر گل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
کینیڈا میں کھیلنے جانے والے ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کی ٹیم کو تین وکٹ سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

میچ کے آخر اوور میں پاکستان کو جیتنے کے لیے تیرہ رن کی ضرورت تھی اورایسے نازک مرحلے پر پاکستان کے کپتان شعیب ملک نے فولادی اعصاب کا مظاہرے کرتے ہوئے پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتیس رن بنائے تھے۔

میچ کی آخری گیند پر پاکستان فتح سے چار رن کی دوری پر تھا لیکن آخری بال پر شعیب ملک نے چوکا لگا کر یہ رکاوٹ عبور کر لی۔ آخری اوور میں شیعب ملک نے دو چوکے لگائے۔

شعیب ملک نے اس میچ میں ناقابل شکست بیالیس رن بنائے۔ فواد عالم نے بھی اس میچ میں بہترین اننگز کھیلی انہوں نے تیئس رنز بناے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انہوں نے آخری اوور میں ایک شاندار چھکا بھی لگایا۔

فواد عالم اور شعیب ملک کی شراکت میں چار اوور میں پچاس رن بنے۔

فوار عالم نے مجموعی طور پر اپنی اننگز میں تین چھکے لگائے۔

شعیب اختر کو ایک وکٹ ملی

پاکستان کی اننگز ابتدا میں مشکلات کا شکار ہو گئی جب تیرہ رن کے مجموعی سکور پر سلمان بٹ اور شعیب خان جونیئر آؤٹ ہو کر پولین میں واپس چلے گئے۔ اس ٹورنامنٹ کی اب تک کی واحد نصف سنچری سکور کرنے والے کھلاڑی سلمان بٹ اپنے ایل بی ڈبلیو کے فیصلے پر مطمئن نظر نہیں آئے اور آؤٹ قرار دیئے جانے پر کھڑے ہو کر بال کو دیکھتے رہے۔

اس کے بعد یونس خان اور مصباح الحق نے اننگز کو سنبھالا اور سکور کو اکسٹھ تک لے گئے جب سری لنکا نےکوشالیہ ویرارتنے کو گیند کرنے کے لیے بلایا۔

انہوں نے پہلے یونس خان کو اور پھر مصباح الحق کو آؤٹ کر دیا۔ ویرارتنے نے اس کے بعد سہیل تنویر کو آؤٹ کر دیا جبکہ دوسری طرف دل ہارا فرنینڈو نے وکٹ کیپر کامران اکمل کو آؤٹ کر دیا۔

اس وقت پاکستان نے اکانوے رن بنائے تھےاور وہ سری لنکا کے ایک سو سینتس رن کے ہدف کا پیچھا کر رہی تھی۔

لیکن اس کے بعد شعیب ملک اور فواد عالم کے درمیان شراکت نے پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔

اس میچ میں سری لنکا نے مہیلہ جے وردھنے اور اجنتا مینڈس کو نہیں کھلایا تھا جو اسے مہنگا پڑا۔

پاکستان کی طرف سے عمر گل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ جب کہ شعیب ملک صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ سری لنکا کی نو وکٹیں گریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد