BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 December, 2008, 16:24 GMT 21:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا کو دورۂ پاکستان کی اجازت

سری لنکا کی ٹیم بیس جنوری سے پاکستان کا دورہ کرے گی
سری لنکا کی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے کی اجازت دے دی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسے ابھی تک اس بارے میں باضابطہ طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے کولمبو سے خبر دی ہے کہ سری لنکا کے صدر مہندا راجاپا کسے نے وزیر خارجہ روہیتھا بوگولگاما سے جمعہ کو اس معاملے پر بات کی جن کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ ضرور کرنا چاہئے۔

خبر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے صدر سے ملاقات سے قبل وزیر کھیل سے بھی بات کی جنہوں نے اس سے قبل اس دورے کو آئی سی سی کی سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط قرار دیا تھا۔

سری لنکا کے وزیرخارجہ نے دورے کے بارے میں فیصلہ کرنے سے قبل کولمبو میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنرفضل الرحمن قاضی سے بھی رابطہ کیا تھا۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم بیس جنوری سے پچیس فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ سری لنکن وزیر کھیل کی جانب سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامیہ کو برطرف کیے جانے کے بعد سری لنکن ٹیم کا دورۂ پاکستان خطرے سے دوچار ہوگیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے کوالالمپور میں ہیں۔

دونوں نے ملائشیا روانگی سے قبل کہا تھا کہ سری لنکن ٹیم کے دورے کو ممکن بنانے کے لئے وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام سے بات کریں گے اور اگر ضروری ہوا تو اس ضمن میں حکومت سے بھی مدد حاصل کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ سری لنکا کی طرف سے دورے کے بارے میں ابھی باضابطہ طور مطلع نہیں کیا گیا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم اس وقت بنگلہ دیش میں ہے۔ کپتان مہیلا جے وردھنے کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کی حکومت نے اس دورے کی اجازت دے دی تو انہیں پاکستان جاکر کھیلنے میں خوشی ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد