سری لنکا کے’باغی‘ کرکٹرز کو اجازت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے دیگر رکن ممالک سے اختلاف کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کونسل سے غیر منظورشدہ انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مقامی کرکٹ مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے سے سابق کپتان مارون اتاپتو، رسل آرنلڈ، اپل چندانا، اوشکا گوناوردنے اور سمن جیانتھا کو فائدہ پہنچےگا۔ تاہم ان کھلاڑیوں کے بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد رہےگی۔ اس سے قبل آئی سی ایل میں حصہ لینے والے کھلاڑی صرف انگلش کاؤنٹی سیزن میں ہی حصہ لے پائے تھے۔ سری لنکا کرکٹ کے میڈیا مینیجر شین فرنینڈو کے مطابق’ کھلاڑیوں کو اپنے متعلقہ کلبوں کی جانب سے کھیلنے اور اپنی مہارت دکھانے کی اجازت ہوگی۔ تاہم وہ ملک کی نمائندگی نہیں کر سکتے‘۔ سری لنکن کرکٹ حکام کی جانب سے یہ فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی ایل میں حصہ لینے کا اعلان کرنے والے تیرہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں پر دس سالہ پابندی لگائے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ آئی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ کا فیصلہ ’ صحیح سمت میں ایک قدم ہے‘۔ آئی سی ایل کے بزنس ہیڈ ہمانشو مودی نے کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمیں امید ہے کہ اس فیصلے سے سری لنکن کھلاڑیوں کی مقامی اور بین الاقوامی دونںو قسم کی کرکٹ کھیلنے کی راہ ہموار ہوگی‘۔ | اسی بارے میں بنگلہ دیش کے چھ کھلاڑی ’ریٹائر‘14 September, 2008 | کھیل ’شائقین کو دلچسپ کرکٹ ملے گی‘18 September, 2008 | کھیل ’باغی‘کرکٹر اجازت نامے سے محروم28 February, 2008 | کھیل پاکستانیوں کی ٹیم ’لاہور بادشاہ‘29 February, 2008 | کھیل آئی سی ایل، باغی سیریز بدھ سے09 April, 2008 | کھیل یوسف آئی پی ایل نہیں کھیل سکتے03 May, 2008 | کھیل محمد یوسف کو جرح کا سامنا15 September, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||