BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 February, 2008, 14:02 GMT 19:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانیوں کی ٹیم ’لاہور بادشاہ‘

انضمام الحق
پاکستانی کرکٹرز پر مشتمل ٹیم کی قیادت انضمام الحق کریں گے
انڈین کرکٹ لیگ نے اپنے دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ساتھ ہی یہ نوید بھی سنائی ہے کہ اس مرتبہ پاکستانی کھلاڑیوں پر مشتمل علیحدہ ٹیم میدان میں اترے گی۔

آئی سی ایل کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین کپل دیو نے9 مارچ سے 7 اپریل تک ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس مرتبہ پاکستانی کرکٹرز پر مشتمل ایک مکمل ٹیم میدان میں اترے گی جسے لاہور بادشاہ کا نام دیا گیا ہے‘۔

پاکستانی کرکٹرز پر مشتمل ٹیم کی قیادت انضمام الحق کریں گے جوگزشتہ سیزن میں حیدرآباد ہیروزکے کپتان تھے۔

آئی سی ایل کے پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں دلی جائنٹس، ممبئی چیمپس، حیدرآباد ہیروز، چنئی سپر سٹارز، چندی گڑھ لائنز اور کولکتہ ٹائیگرز نے حصہ لیا تھا اور اس کے تمام میچز صرف ایک سینٹر پنچکولا میں کھیلے گئے تھے۔

تاہم اس مرتبہ ’لاہور بادشاہ‘ کے علاوہ ’احمد آباد راکٹس‘ کے اضافے کے ساتھ ٹیموں کی تعداد آٹھ کر دی گئی ہے اور میچز تین سینٹرز حیدرآباد دکن، پنچکولا اورگڑگاؤں دلی میں کھیلے جائیں گے۔

کپل دیو نے دوسرے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتائیں

آئی سی ایل ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز نو مارچ کو لاہور بادشاہ اور حیدرآباد ہیروز کے میچ سے ہوگا جبکہ سات اپریل کو بیسٹ آف تھری فائنل پر ایونٹ کا اختتام ہوگا۔ پہلا فائنل میں پنچکولا اور آخری دو فائنلز گڑگاؤں دلی میں رکھے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے مجموعی میچز کی تعداد چونتیس ہے جو زی ٹی وی کے ساتھ ساتھ ٹین سپورٹس پر بھی براہ راست دکھائے جائیں گے۔

دریں اثناء آئی سی ایل نے جن نئے کرکٹرز سے معاہد ے کیے ہیں ان میں نیوزی لینڈ کے شین بونڈ اور ایڈم پرور ے، آسٹریلیا کے ڈیمئن مارٹن، میتھیو ایلیٹ اور مائیکل کاسپرووچ، ویسٹ انڈیز کے ویول ہائنڈز اور ٹینو بیسٹ، زمبابو ے کے مرے گڈ وِن اور ہیتھ سٹریک، سری لنکا کے اوشکا گوناوردھنے، جنوبی افریقہ کے نک بوتھاز اور پاکستان کے دس کرکٹرز عمران نذیر، محمد سمیع، ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، ارشد خان، حسن رضا، نوید لطیف، شاہد نذیر، ریاض آفریدی اور ہمایوں فرحت شامل ہیں۔

پہلے سیزن میں آئی سی ایل کا حصہ بنے والے قابل ذکر کرکٹرز میں پاکستان کے انضمام الحق، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، نیوزی لینڈ کے کرس کینز، کرس ہیرس۔ ہمیش مارشل اور کریگ مکملن، جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر، سری لنکا کے مرون اتاپتو اور انگلینڈ کے کرس ریڈ شامل تھے۔

انضمام کھیل پرمکمل پابندی
انڈین لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد