مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے: کپل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کرکٹ کنٹرول بورڈ پر ہرجانے کا دعوی کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بورڈ پر خاص طور پر انہیں نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کپل دیو پینشن روکنے کے فیصلے پر بورڈ سے ناراض ہیں۔ بورڈ نے ان کی پینشن روکنے کا فیصلہ اس وقت کیا تھا جب کپل دیو نے حریف کرکٹ لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ سابق کپتان کپل دیو نے گزشتہ برس مئی میں ایک نئی کرکٹ لیگ (انڈیئن کرکٹ لیگ) کے بورڈ ممبر کا عہدہ منظور کیا تھا اور کہا تھا اس عہدے کو منظور کر کے وہ کوئی غلط کام نہیں کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ یعنی بی سی سی آئی کی جانب سے اپنی پینشن روکے جانے کے بعد سابق بین الاقوامی کھلاڑی کپل دیو اب دلی ہائی کورٹ ميں اپنا مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بورڈ نے انہیں کرکٹ کی قومی اکادمی سے بھی برطرف کر دیا تھا۔ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عدالت میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں برطرف کرنے کے لیے بورڈ کے اصول ضوابط میں تبدیلی کی گئی ہے۔ عدالت میں دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے’ ہمارے جیسے سابق کھلاڑیوں کے لیے آمدنی کا ذریعہ صرف کھیل ہی ہوتا ہے اور بورڈ اس طرح ہمیں اس سے محروم نہیں کر سکتا ہے‘۔ آئی سی ایل کی جانب سے افتتاحی ٹونٹی ٹونٹی مقابلہ گزشتہ برس نومبر اور دسمبر کے میں ہوا تھا جس میں برائن لارا اور انضمام الحق جیسے سابق کرکٹرز نے حصہ لیا تھا۔ بی سی سی آئی آئی سی ایل کو تسلیم نہیں کرتی ۔ بی سی سی آئی نے ان کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر دی تھی جو آئی سی ایل میں شامل ہوئے تھے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے تشکیل دی گئی انڈئین پریمئر لیگ کا افتتاحی ٹونٹی ٹونٹی مقابلہ اس برس 18 اپریل سے یکم جون کے درمیان ہونے والا ہے۔ | اسی بارے میں ’انڈین لیگ کے حامی نہیں‘28 August, 2007 | کھیل کرکٹ لیگ: انڈیا میں تنازعہ جاری05 August, 2007 | کھیل ایک ملاقات کپل دیو کے ساتھ18 March, 2007 | کھیل پاک بھارت ٹیسٹ کرکٹ، تاریخ کے آئینے میں06 March, 2005 | کھیل جب بھارتی اسپن کے چھکے چھوٹ گئے03 March, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||