سٹائرس کا ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر سکاٹ سٹائرس نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں۔ بتیس سالہ اسٹائرس کا کہنا ہے’میں کرکٹ کا اگلا عالمی کپ کھیلنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے کچھ تو چھوڑنا ہوگا‘۔ سٹائرس کو گزشتہ مہینے بنگلہ دیش کے دورے کے لیے ٹیم میں جگہ نہيں ملی تھی۔ ان کی ریٹائرمنٹ کا اعلان تیز بالر شین بانڈ کے اعلان کے ایک ہفتہ بعد سامنے آیا ہے۔ شین بونڈ نے انڈین کرکٹ لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ سٹائرس کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بھی انڈین کرکٹ لیگ میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی وجہ آئی سی ایل میں شمولیت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے ’ریٹائرمنٹ کا اعلان دراصل نیوزی لینڈ کے لیے زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنا ہے اور اس خواب کو پورا کرنے کے لیے میرے پاس سب آسان متبادل ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنا تھا‘۔ سٹائرس نے نیوزی لینڈ کے لیے انتیس ٹیسٹ میچ کھیلے ہيں اور چھتیس اعشاریہ صفر چار کی اوسط سے مجموعی طور پر پندرہ سو پچاسی رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے کل پانچ سنچریاں بنائی ہيں اور ان کا سب سے زيادہ سکور ایک سو ستر رنز ہے۔ سٹائرس نے ایک روزہ کرکٹ میں بھی ایک سو بیالیس میچ کھیلے ہيں اور تینتیس اعشاریہ صفر سات کے اوسط سے تین ہزار چار سو چالیس رنز بنائے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ سکور ایک سو اکتالیس ہے۔ | اسی بارے میں انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا06 February, 2007 | کھیل نیوزی لینڈ کی سات وکٹ سے جیت31 December, 2005 | کھیل میکیلم کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ22 March, 2007 | کھیل عالمی کرکٹ کپ کی تصاویر07 March, 2007 | کھیل ورلڈ کپ کی خبریں اور فیچر07 March, 2007 | کھیل نیوزی لینڈ کا پاکستان دورہ | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||