نیوزی لینڈ کی سات وکٹ سے جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیٹر فلٹن اور جیمی ہاؤ کےد رمیان 95 رن کی شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سات وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے سنتالیسویں اوور میں ایک سو چونسٹھ رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف اڑتیسویں اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے نووارد کھلاڑی پیٹر فلٹن نے اناسی گیندوں پر ستّر رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ جیمی ہاؤ 58 رن بنا کر جے سوریا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں لوئی ونسنٹ پندرہ اور ناتھن آسٹل دو رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل سری لنکن بلے باز کسی قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔ ایک مرحلے پر سری لنکا کے چار کھلاڑی صرف اکتالیس کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو چکے تھے تاہم کپتان اتاپتو اور تلکارتنے دلشان کے درمیان چونسٹھ رن کی شراکت داری کی بدولت سری لنکا کی ٹیم ایک سو چونسٹھ رن نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل ملز، شین بونڈ اور جیکب اورم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ چار ون ڈے میچوں کی یہ سیریز گزشتہ برس سری لنکا کے دورہ نیوزی لینڈ کا حصہ تھی۔ پچھلے سال سری لنکا کی ٹیم سونامی کی وجہ سے اپنا دورۂ نیوزی لینڈ نامکمل چھوڑ کر واپس وطن چلی گئی تھی۔ | اسی بارے میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا10 December, 2005 | کھیل جیتتے جیتتے، نیوزی لینڈ ہار گیا07 December, 2005 | کھیل نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط06 September, 2005 | کھیل نیوزی لینڈ جیت گیا06 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||