BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 December, 2007, 01:38 GMT 06:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئی سی ایل کھیلنے والوں پر پابندی
عبد الرزاق
عبد الرزاق پاکستان کی کرکٹ سے مکمل طور پر آؤٹ ہو گئے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ میں حصہ لینےوالے انضمام الحق سمیت چھ ٹیسٹ کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جن کھلاڑیوں پر پر پابندی عائد کی ہے ان میں سابق کپتان انضمام الحق، ٹیسٹ آل رونڈر عبد الرزاق، اظہر محمود، اوپنر توفیق عمر، عمران فرحت، اور فاسٹ بولر شبیر احمد شامل ہیں۔

کھلاڑی پی سی بی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کر سکتے ہیں اور ان میں ایک کھلاڑی نے عندیہ دیا کہ وہ پی سی بی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر سکتے ہیں۔

پابندی کا سامنا کرنے والے عمران فرحت نے کہا کہ کرکٹ ان کا روزگار ہے اور روزگار پر پابندی عائد کرنےان کے بنیادی حقوق کی نفی ہے۔

انضمام الحق سمیت تمام کھلاڑی زی ٹیلی فلمز کی جانب سے شروع کی جانے والی آئی سی ایل ٹورنامنٹ میں حصہ لے کر وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور اس کے تمام ممبران ممالک نے انڈین کرکٹ لیگ کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک مقابلوں کے آرگنائزر شفیق احمد نے کہا ہے کہ آئی سی ایل میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں پر پابندی پی سی بی کی اس پالیسی کے تحت لگائی گئی ہے جس کے تحت کسی بھی کھلاڑی کو غیر قانونی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد