BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 September, 2008, 15:59 GMT 20:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش کے چھ کھلاڑی ’ریٹائر‘
حبیب البشر
حبیب البشر نے کہا ہے کہ وہ آئی سی ایل سے رابطے میں ہیں
بنگلہ دیش کرکٹ کنٹرول بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق کپتان حبیب البشر سمیت قومی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں نے ٹیم سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیم سے علیحدگی اختیار کرنے والے کھلاڑیوں میں حبیب البشر کے علاوہ شہریار نفیس، آفتاب احمد، مشرف حسین، فرہاد رضا اور دھیمان گھوش شامل ہیں۔

کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق کھلاڑیوں نے ٹیم سے علیحدگی کی وجہ ذاتی مصروفیات بیان کی ہیں تاہم بنگلہ دیش کے مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں کے استعفوں کی وجہ بھارت کی ’باغی‘ ٹوئنٹی ٹوئنٹی لیگ ’آئی پی ایل‘ میں حصہ لینا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بنگلہ دیشی اخبار کے حوالے سے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر چھ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل میں شمولیت کے لیے پہلا قدم اٹھایا ہے تاہم ایک اندازے کے مطابق مزید آٹھ کھلاڑی بھی انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

یکدم چھ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے جانے سے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگا ہے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کےحکام نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اتوار کو ہی ہنگامی ملاقات بھی کی ہے۔

عالمی کرکٹ میں بنگلہ دیش کی حالیہ کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی ہے اور حال ہی میں اسے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم سے علیحدہ ہونے والے دو کھلاڑی فرہاد رضا اور دھیمان گھوش اس ٹیم کا حصہ بھی تھے جسے آسٹریلیا نے ہرایا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد