BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 July, 2008, 14:52 GMT 19:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: پاکستان کی آسان فتح

سلمان بٹ
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو دس وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان کی جانب سے دونوں اوپنرز ناصر جمشید اور سلمان بٹ نے نصف سنچریاں بنائیں۔ سلمان بٹ چھپّن جبکہ ناصر جمشید باون رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں اور ایشیا کپ کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا ہے۔

کراچی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو صحیح ثابت نہ ہو سکا اور پاکستانی بالروں کی نپی تلی اور کفایتی بولنگ کی وجہ سے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم صرف 115 رن بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالرؤف نے میچ کے ابتدائی اوورز میں ہی تین بنگلہ دیشی وکٹیں لے کر بنگلہ دیشی ٹیم پر دباؤ ڈال دیا اور اسی دباؤ کے نتیجے میں انیسویں اوور میں صرف تہتّر کے سکور پر آدھی بنگلہ دیشی ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالرؤف سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے نےچوبیس رنز دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ سعید اجمل نے انیس جبکہ راؤ افتخار نے بیس رنز کے عوض دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی بالنگ کی ایک اور خاص بات راؤ افتخار انجم کی نپتی تلی گیندبازی تھی۔ افتخار نے اپنے کوٹے کے دس اوورز میں سے چھ میڈن کیے جو کہ کسی ایک روزہ میچ میں پاکستان کے کسی بالر کے ایک سپیل میں سب سے زیادہ میڈن اوور ہیں۔ اس سے قبل سرفراز نواز نے بھی 1978ء میں انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ کے ون ڈے میں چھ میڈن اوورز کرائے تھے لیکن انہوں نے کل گیارہ اوورز کیے تھے۔

پاکستان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور آؤٹ آف فارم شاہد آفریدی کی جگہ کپتان شعیب ملک ٹیم میں واپس آئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد