ایشیا کپ، بھارت جیتا، پاکستان باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کو ایشیا کپ سے باہر کردیا۔ پاکستان کے لیے فائنل تک پہنچنے کی صرف یہی صورت تھی کہ بھارت سری لنکا سے ہارجاتا اور پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دے دیتا۔ اب چھ جولائی کو ہونے والے فائنل میں بھی سری لنکا اور بھارت مد مقابل ہونگے۔ بھارت نے 47 ویں اوور میں چار وکٹوں پر ہدف عبور کرلیا۔ بھارتی اننگز میں کپتان مہندر سنگھ دھونی، گوتم گمبھیر اور سریش رائنا نے نصف سنچریاں بنائیں۔ گوتم گمبھیر اور سہواگ نے صرف 4ء11 اوورز میں92 رنز کا اضافہ کیا۔ سہواگ چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز بناکر کولوسکیرا کی گیند پر فرنینڈو کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ گوتم گمبھیر کی68 رنز کی عمدہ اننگز کا خاتمہ مرلی دھرن نے ایل بی ڈبلیو کرکے کیا۔ دہلی سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کی اننگز میں گیارہ چوکے شامل تھے۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی اور سریش رائنا کی شاندار بیٹنگ نے بھارت کو جیت کی راہ پر گامزن کردیا تھا لیکن دونوں کے آؤٹ ہوجانے سےدباؤ بھارت پر بڑھ گیا۔ انہوں نے54 رنز بنائے اور اپنے کپتان کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 92گیندوں میں 99 رنز کا اضافہ کیا۔ مرلی دھرن نے اپنے آٹھویں اوور میں دھونی کو بولڈ کردیا۔ بھارتی کپتان نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے62 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ یوراج سنگھ اور روحیت شرما مرلی دھرن کے وار کو سہہ گئے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرگئے۔ یوراج سنگھ36 اور روحیت شرما22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں57 رنز کا اضافہ کیا۔ مرلی دھرن نے اپنے دس اوورز میں چوالیس رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں لیکن چمندا واس اور اجانتھا مینڈس کے نہ ہونے سے سری لنکن بولنگ خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام رہی۔ اس سے پہلے سری لنکن اننگز میں چمارا کاپوگدیرا۔ چمارا سلوا اور کپتان مہیلا جے وردھنے نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ بھارتی ٹیم ابتدا ہی میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ سنتھ جے سوریا نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں خوبصورت اسٹروکس کھیلے لیکن اپنی نصف سنچری سے صرف سات رنز کی دوری پر ان کی وکٹ ایشانت شرما اپنے کپتان کے کیچ کے ذریعے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ جے سوریا کی 37گیندوں پر مشتمل اننگز میں آٹھ چوکے شامل تھے۔ جے وردھنے نصف سنچری مکمل کرنے کے فوراً بعد اوجھا کی گیند پر گوتم گمبھیر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔اسوقت سری لنکا کا اسکور149 رنز تھا۔ کاپوگدیرا کی75 رنز کی عمدہ اننگز کا خاتمہ پراوین کمار نے ایل بی ڈبلیو کرکے کیا۔ اس اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ چمارا سلوا نے بھی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ بھی50 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ البتہ اننگز کے آخری پانچ اوورز میں انہوں نے قیمتی 46 رنز بنائے۔ کوشل توشارا نے عرفان پٹھان کے آخری اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا وہ اسی اوور میں23 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ عرفان پٹھان سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ ایک وکٹ کے لیے انہوں نے دس اوورز میں80 رنز دے ڈالے۔ سنتھ جے سوریا اور سنگاکارا کی وکٹیں حاصل کرکے ایشانت شرما سب سے کامیاب بولر رہے۔ | اسی بارے میں پول اے میں سری لنکا کی جیت25 June, 2008 | کھیل دھونی ایشیا کپ شیڈول سے ناخوش28 June, 2008 | کھیل کراچی: رائنا کی سنچری، بھارت فاتح28 June, 2008 | کھیل مرلی کی نظر پانچ سو وکٹوں پر28 June, 2008 | کھیل عمرگل ایشیا کپ سے باہر27 June, 2008 | کھیل ان فٹ عمرگل کی جگہ عبدالرؤف28 June, 2008 | کھیل ماجد خان کی پی سی بی پر تنقید28 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||