محمد یوسف کو جرح کا سامنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف اکیس اور بائیس نومبر کو ممبئی کی ثالثی عدالت میں پیش ہونگے جہاں آئی سی ایل کے وکیل ان سے جرح کریں گے۔ واضح رہے کہ محمد یوسف کی یہ پیشی ان کے آئی سی ایل سے معاہدہ ختم کرکے آئی پی ایل سے معاہدہ کرنے سے متعلق ہے جس پر آئی سی ایل نے ان کے خلاف ممبئی کی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا تھا۔ ثالثی عدالت نے محمد یوسف کو آئی پی ایل کھیلنے سے روک دیا تھا اس فیصلے کو محمد یوسف نے ممبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے جس کی علیحدہ سے سماعت جاری ہے۔ محمد یوسف کی پیروی کرنے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل حیدر رضوی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ گزشتہ دنوں آئی سی ایل کے حکام سے جرح کرچکے ہیں اب اکیس اور بائیس نومبر کو محمد یوسف کو ثالثی عدالت میں پیش ہونا ہے جہاں آئی سی ایل کے وکلاء ان سے جرح کرینگے۔ تفضل رضوی نے ان اخباری اطلاعات کو غلط بتایا کہ محمد یوسف دوبارہ آئی سی ایل کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے کورٹ سے باہر مفاہمت کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی ایل کا اگلا سیزن دس اکتوبر سے شروع ہونے والا ہے اور پاکستان سے سابق کپتان انضمام الحق کی قیادت میں ٹیم ایک بار پھر ان مقابلوں میں حصہ لے گی۔ گزشتہ سیزن میں لاہور بادشاہ کے نام سے پاکستانی کرکٹرز کی ٹیم فائنل تک پہنچی تھی۔ | اسی بارے میں یوسف لنکاشائر سے کھیلیں گے01 May, 2008 | صفحۂ اول یوسف کیس:’دیر پاکستانی بورڈ سے‘26 April, 2008 | کھیل محمد یوسف نیلامی سے باہر20 February, 2008 | کھیل ووسٹرشائر کی عمر گل میں دلچسپی26 October, 2007 | کھیل انضمام کا یارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ 15 August, 2007 | کھیل ’باغی‘کرکٹر اجازت نامے سے محروم28 February, 2008 | کھیل ’آئی سی ایل کھیلنے پر سزا غلط‘26 January, 2008 | کھیل ملک کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں: یونس25 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||