محمد یوسف نیلامی سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے کرکٹرز کی نیلامی میں پاکستانی بلے باز محمد یوسف کا نام شامل نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ محمد یوسف کا معاملہ اس وقت ممبئی کی ثالثی عدالت میں زیر سماعت ہے جس نے انڈین کرکٹ لیگ ( آئی سی ایل ) کی درخواست پر محمد یوسف کے خلاف عبوری حکم امتناعی جاری کررکھا ہے۔ بدھ کو جب ممبئی کے ہوٹل میں آئی پی ایل کی نیلامی میں فرنچائز مالکان بڑھ کر بولی لگاتے ہوئے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو حاصل کررہے تھے اسی ممبئی کی ثالثی عدالت نے اپنی سماعت میں محمد یوسف کے خلاف حکم امتناعی کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی آئی پی ایل کھیلنے کی امید کو ختم کردیا۔ آئی پی ایل کی نیلامی میں شریک کھلاڑیوں کے ناموں کے آگے وہ قیمت درج ہے جس پر انہیں ان کی ٹیموں نے حاصل کیا ہے تاہم محمد یوسف کے نام کے آگے ’ریزرو پول‘ لکھا ہوا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ثالثی عدالت کا حتمی فیصلہ آنے تک وہ آئی پی ایل میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔ آئی سی ایل نے جسٹس ( ریٹائرڈ) بی پی شراف کی ثالثی عدالت دائر درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ محمد یوسف نے اس سے معاہدہ کیا تھا جسے ختم کرکے انہوں نے آئی پی ایل سے معاہدہ کرلیا ہے۔ چونکہ انہوں نے آئی سی ایل سے کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے لہذا انہیں آئی پی ایل کھیلنے سے روکا جائے۔ انڈین کرکٹ لیگ نے اپنے وکیل کے توسط سے انڈین پریمیئر لیگ کی آٹھ فرنچائز کے مالکان کو بذریعہ خط متنبہ کردیا تھا کہ وہ بدھ کو آئی پی ایل کے کرکٹرز کی نیلامی میں محمد یوسف کو شامل کرنے سے باز رہیں کیونکہ پاکستانی بیٹسمین کا معاملہ ثالثی عدالت میں ہے اور اس کا کوئی بھی فیصلہ آنے تک محمد یوسف کو آئی پی ایل کی نیلامی میں شامل کیا جانا توہین عدالت کے زمرے میں آئے گا جس پر آئی سی ایل قانونی چارہ کا حق استعمال کرے گی۔ | اسی بارے میں چھ پاکستانی کرکٹر آئی پی ایل میں11 October, 2007 | کھیل محمد یوسف کے خلاف حکم امتناعی17 December, 2007 | کھیل یوسف کا مسئلہ طول پکڑ گیا19 December, 2007 | کھیل لیگ ٹیمیں لاکھوں ڈالر میں نیلام24 January, 2008 | کھیل شعیب سوا چار لاکھ ڈالر میں’نیلام‘20 February, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||