محمد یوسف کے خلاف حکم امتناعی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ثالثی عدالت نےانڈین کرکٹ لیگ کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔ اس حکم کے تحت اب وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ انڈین پریمیئر لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔ انڈین کرکٹ لیگ نے محمد یوسف کی جانب سے آئی سی ایل کھیلنے کا معاہدہ توڑنے پر عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ انڈین کرکٹ لیگ کے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ اشیش کول نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ معاملہ بھارت کے سابق چیف جسٹس، جسٹس ( ریٹائرڈ) بی پی شراف کے پاس ہے۔ پندرہ دسمبر کو اس مقدمے کی سماعت تھی لیکن محمد یوسف اور ان کے وکیل ثالثی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے لہذا عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اکیس دسمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ محمد یوسف ان دنوں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ اشیش کول نے کہا کہ ثالثی عدالت کے حکم امتناعی کےتحت محمد یوسف بھارتی کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔انڈین کرکٹ لیگ کے ساتھ معاہدہ توڑنے کے سبب وہ آئی سی ایل سے پہلے ہی بھی باہر ہوچکے ہیں۔ اشیش کول نے کہا کہ یہ معاہدے کی خلاف ورزی کا سیدھا سادہ مقدمہ ہے۔ انہیں بہت افسوس ہے کہ محمد یوسف جیسے بڑے کرکٹر نے اس طرح کا قدم اٹھایا۔ محمد یوسف کی جانب سے پاکستانی سول کورٹ میں آئی سی ایل کے خلاف دائر مقدمے کے بارے میں اشیش کول نے کہا کہ جب کرکٹرز سے معاہد ے کئے جاتے ہیں تو ان کے عدالتی اختیار کا بھی تعین کرلیا جاتا ہےاور آئی سی ایل کے محمد یوسف کے ساتھ معاملے کا دائرہ اختیار بھی پہلے سے طے ہے لہذا محمد یوسف اگر دنیا میں کہیں بھی جا کر کیس کرتے ہیں تو اس کی کوئی بھی قانونی حیثیت نہیں۔ | اسی بارے میں ’یوسف کیخلاف کارروائی کرینگے‘20 October, 2007 | کھیل یوسف اور بیٹنگ کا منفرد انداز30 November, 2006 | کھیل اپنے ریکارڈ پر فخر ہے: محمد یوسف30 November, 2006 | کھیل ’سب اللہ کا کرم ہے‘01 December, 2006 | کھیل انضمام اور یوسف کی ٹیم میں واپسی15 December, 2006 | کھیل شعیب کو جنوبی افریقہ بلا لیا گیا08 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||