BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 January, 2008, 14:57 GMT 19:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لیگ ٹیمیں لاکھوں ڈالر میں نیلام

پریتی زنٹا اور نیس واڈیا
پریتی زنٹا اور نیس واڈیا نے چندی گڑھ،موہالی ٹیم کی کامیاب بولی دی
بی سی سی آئی کی انڈین پریمیئر لیگ میں شامل ٹیموں کی نیلامی میں صنعت کار مکیش امبانی، وجے مالیا اور بالی وڈ سٹارز شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے ٹیمیں حاصل کی ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیموں کی نیلامی ممبئی میں ہوئی جس میں گیارہ بڑی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے بولی لگائی۔

یہ بولی ملک کے آٹھ شہروں کی ٹیموں کے لیے لگائی گئی جس میں سب سے زیادہ بولی ممبئی اور دہلی کے لیےلگی۔

صنعتکار مکیش امبانی نے ممبئی کی ٹیم کے لیے 111.90 ملین امریکی ڈالر، شاہ رخ، جوہی چاؤلہ، اور جے مہتہ کے گروپ نے کولکتہ ٹیم کے لیے 75.09 ملین ڈالر، پریتی زنٹا اور نیس واڈیا کے کنشورشیم نے چندی گڑھ اور موہالی ٹیم کے لیے 76 ملین ڈالر، وجے مالیا نے بنگلور کے لیے 111.60 ملین ڈالر کی بولی دی۔

 بولی لگانے والی ان کمپنیوں کو اپنی ٹیم بنانے کے اختیارات دیے جائیں گے۔ ہر ٹیم میں غیر ملکی کھلاڑی لیے جائیں گے لیکن ایک ٹیم میں آٹھ سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو نہیں کھلایا جا سکتا۔ اس کے علاوہ ٹکٹ کی فروخت اور اشتہارات سے ہونے والی آمدنی پر ان کمپنیوں کے اختیارات ہوں گے۔

اس کے علاوہ چینئی کے لیے انڈیا سمینٹ نے اکانوے ملین ڈالر، دہلی کے لیے جی ایم آر ہولڈنگ نے چوراسی ملین ڈالر، حیدرآباد کے لیے دکن کرونیکل نے 107.01 ملین ڈالر جبکہ انویسٹرز ان کرکٹ گروپ نے جے پور ٹیم کے لیے 67 ملین ڈالر کا کامیاب بولی دی۔

بولی لگانے والی ان کمپنیوں کو اپنی ٹیم بنانے کے اختیارات دیے جائیں گے۔ ہر ٹیم میں غیر ملکی کھلاڑی لیے جائیں گے لیکن ایک ٹیم میں آٹھ سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو نہیں کھلایا جا سکتا۔ اس کے علاوہ ٹکٹ کی فروخت اور اشتہارات سے ہونے والی آمدنی پر ان کمپنیوں کے اختیارات ہوں گے۔

ادھر شاہ رخ خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ٹیم خریدنے کا منصوبہ بنایا تھا وہیں پریٹی زنٹا کا کہنا ہے کہ انہیں یوراج سنگھ بہت پسند ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ انہیں چندی گڑھ کی ٹیم ملی ہے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر للت مودی نے پریس کانفرنس میں اس نیلامی کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیموں کے بعد اب سات فروری کو کھلاڑیوں کے لیے بولی لگائی جائے گی۔ مودی کے مطابق آئی پی ایل کی ٹورنامنٹ اٹھارہ اپریل سے شروع ہوں گے۔ ليگ کے 59 میچ ہوں گے اور یہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطوں کے مطابق کھیلا جائے گا۔

مودی نے بتایا کہ بی سی سی آئی نے میڈیا کے حقوق پہلے ہی سونی ڈبلیو ایس جی کو فروخت کر دیے تھے ۔ایک سوال کے جواب میں مودی نے کہا کہ شاہ رخ کو کبھی بھی بی سی سی آئی نے کرکٹ گراؤنڈ پر کھیل دیکھنے سے منع نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاید شاہ رخ کو کرکٹ سے لگاؤ تھا اس لیے انہوں نے بولی لگائی ہے۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹیٹوئنٹی ٹوئنٹی
کرکٹ میں نئی روح پھونک دی گئی ہے
بی سی سی آئی’سرکاری لیگ‘
بھارت میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کا اعلان
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد