ووسٹرشائر کی عمر گل میں دلچسپی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر پاکستانی میڈیم فاسٹ بولر عمرگل کو 2008 کے سیزن کے لیے بطور غیر ملکی کھلاڑی سائن کرنا چاہتی ہے۔ ووسٹرشائر کے چیف ایگزیکٹو مارک نیوٹن نے کہا ہے کہ کاونٹی نےعمر گل کو باقاعدہ معاہدے کی پیشکش کی ہے لیکن یہ معاہدہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منظوری کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔ ووسٹرشائر کاؤنٹی چاہتی ہے کہ عمر گل 2008 کے سیزن میں مئی سے لے کر اگست تک کاؤنٹی کی نمائندگی کرے۔ کاؤنٹی کا خیال ہے کہ اگر عمر گل کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ کر لیا تو وہ انگلینڈ کے ٹیسٹ بولروں سائمن جونز اور کبیر علی کے ہمراہ ایک مضبوط پیس اٹیک مہیا کریں گے۔ ٹؤنٹی ٹؤنٹی ورلڈکپ میں عمر گل کی کارکردگی نے ووسٹرشائر کاونٹی کے چیف ایگزیکٹو کو بہت متاثر کیا ہے۔ووسٹرشائر کاونٹی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا:’عمر گل نہ صرف ٹیسٹ کرکٹ کا ایک ابھرتا ہوا کھلاڑی ہے بلکہ اس نے ٹؤنٹی ٹؤنٹی کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔‘ عمر گل نے سولہ ٹیسٹ میچوں میں 67 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔عمر گل کی رفتار زیادہ نہیں ہے لیکن وہ اچھی لائن اور لینتھ اور انتہائی مہارت کے ساتھ گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس کے علاوہ عمر اپنے لمبے قد کا صیح استعمال کرتے ہوئے بے جان پچوں پر بھی تیز بونسر کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ | اسی بارے میں عمر گل اور رفعت مہمند کیمپ میں02 January, 2006 | کھیل شعیب اور عمر پاکستان روانہ23 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||