BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 December, 2008, 14:29 GMT 19:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دورہ ختم ہونے کی اطلاع نہیں‘

سری لنکن کرکٹ ٹیم
سری لنکا نے بھارت کی طرف سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد سیریز کھیلنے کی حامی بھری تھی
پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو تحلیل کئے جانے کے باوجود سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کی منسوخی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے ساتھ سیریز ترتیب دی ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پروگرام کے مطابق انیس جنوری کو پاکستان پہنچنا ہے اس دورے میں وہ تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلے گی تاہم سری لنکن کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامیہ کو وزیرکھیل کی جانب سے برطرف کئے جانے کے بعد بھارتی خبر رساں ایجنسی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کےختم ہونے سے متعلق خبر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک سری لنکا سے دورہ ختم کرنے کے سلسلے میں انہیں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ستائیس دسمبر کو کوالالمپور میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کے نمائندے سے اس بارے میں بات کریں گے اور اگر ضروری سمجھا گیا تو حکومتی سطح پر بھی اس سلسلے میں بات کی جائے گی۔

سلیم الطاف نے کہا کہ آئی سی سی نے ابھی تک سری لنکا کے ساتھ سیریز سے قبل سکیورٹی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق پی سی بی سے کوئی بات نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے بعد اب سری لنکا کے ساتھ سیریز چیمپئنز ٹرافی کا پیمانہ کہی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی طرف سے اس بات کی تصدیق مل چکی ہے کہ اپریل میں آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ون ڈے سیریز کے نیوٹرل گراؤنڈ پر ہونے کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

سلیم الطاف نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے فوراً بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے بنگلہ دیش جائے گی۔

انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ضرورت سے زیادہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی حمایت کرتا آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر کرکٹ بورڈز کے ساتھ بھی پی سی بی کے تعلقات اچھے ہیں۔

سلیم الطاف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شرکت کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد