BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 December, 2008, 11:08 GMT 16:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی ٹیم کا پاک دورہ منسوخ
ممبئی حملوں سے پہلے بھی بھارتی ٹیم کا یہ دورہ سیکورٹی خدشات کے سبب شک و شبہات کے گھیرے میں تھا
ممبئی میں ہونے والے شدت پسند حملوں کے نتیجے میں پاکستان اور ہندوستان کے مابین بگڑتے ہوئے تعلقات کے پس منظر میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے جنوری فروری میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا مجوزہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔

بھارت کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ حکومتِ ہندوستان کے حکم پر کیا ہے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر اور ممبر پارلیمان راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ حکومت نے بی سی سی آئی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ آئندہ ماہ شروع ہونے والے بھارتی ٹیم کے پاکستان کے دورے کو منسوخ کردیا جائے۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم چار جنوری سے شروع ہونے والے اس دورے میں تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والی تھی۔

’بی سی سی آئی کے صدر یہ پہلی ہی واضح کرچکے ہیں کہ دورے سے متعلق حکومت جو بھی رائے دیتی ہے فیصلہ اسکے حساب سے لیا جائے گا۔ اس پالیسی فیصلے کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہی ٹور کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ نہ تو ہندوستان کے حق میں ہے اور نہ ہی پاکستان کے بارے میں۔

درایں اثناء پاکستان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد سری لنکا کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

سری لنکا کی ٹیم اپنے مجوزہ دورے میں تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلی گی۔

 بی سی سی آئی کے صدر یہ پہلی ہی واضح کرچکے ہیں کہ دورے سے متعلق حکومت جو بھی رائے دیتی ہے فیصلہ اسکے حساب سے لیا جائے گا۔ اس پالیسی فیصلے کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہی دورے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
راجیو شکلا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سلیم الطاف نے امید ظاہر کی ہے کہ سری لنکا پاکستان کا دورہ کرنے پر آمادہ ہو جائے گا اور بنگلہ دیش کا دورہ ختم ہونے کے بعد بیس جنوری کو پاکستان آئے گا۔

اس سے پہلے ہندوستان کے کھیل کے وزیر ایم ایس گل نے لوک سبھا اس فیصلے کا اعلان کیا۔

دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ حالیہ ممبئی حملوں کے بعد کشیدہ ہوتے ہند پاک تعلقات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم 8 جنوری سے 19 فروری تک پاکستان کے دورے پر جا رہی تھی جہاں وہ تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ پر مشتمل سیریز کھیلنے والی تھی۔

ممبئی حملوں سے پہلے بھی بھارتی ٹیم کا یہ دورہ سیکورٹی خدشات کے سبب شک و شبہات کے گھیرے میں تھا۔

پاکستان کے دورے پر آنے والی کسی بھی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کی طرف سے اس سال کے دوران منسوخ کیا جانے والا یہ تیسرا دورہ ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنے والی تھی لیکن سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ بعد میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ستمبر میں ہونے والی چیمیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کو بھی سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
اعجاز بٹ بھارت جائیں گے
05 December, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد