خراب فارم پر ڈراوڈ سے بات چیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی سلیکشن کمیٹی کے چئرمین نے مسلسل اچھی کارکردگی نہ دکھا سکنے والے راہول ڈراوڈ سے ان کی خراب فارم پر بات کی ہے۔ پینتیس سالہ ڈراوڈ جنہوں انیس سو چھیانوے میں آغاز کیا تھا اب تک ایک سو تیس ٹیسٹ کھیل چکے ہیں لیکن انہوں نے کیرئر کے آخری چھ اننگز میں صرف بتیس رن سکور کیے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ چئرمین کرشنا ماچاری سری کانت نے ڈراوڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی فارم بحال کرنے کے لیے کچھ عرصہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں۔ انڈیا کے سرفہرست ٹیسٹ ہیرو سچن تندولکر اس سلسلے میں ڈراوڈ کے ساتھ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ’ایسا تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ (ڈراوڈ) محض اچھے کھلاڑی نہیں، ایک عظیم کھلاڑی ہیں‘۔ ڈراوڈ جو اب ایک روزہ میچ نہیں کھیلتے انڈین کرکٹ بورڈ کے ساتھ دو ہزار نو تک درجے اے کے مرکزی معاہدے میں ہیں۔ ان کے دو ہم عصر ساتھی سارو گنگولی اور انیل کمبلے حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ ڈراوڈ نے اب تک ٹیسٹ میچوں میں پچیس سنچریاں اور تریپن نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ انہیں ’دیوار‘ کی عرفیت سے بھی جانا جاتا ہے لیکن آخری انیس اننگزز میں انہوں نے کوئی سنچری نہیں بنائی۔ سچن تندولکر نے ڈراوڈ کے بارے میں مزید کہا ہے کہ ’یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی کرکٹر کو اس طرح کی صورت حال کا سامنا ہو‘۔ ان کا کہنا ہے ’یہ اتار چڑھاؤ ایک دائرہ ہے، کبھی آپ عروج پر ہوتے ہیں اور کبھی نہیں ہوتے۔ کسی نے کسی مرحلے پر سب کے ساتھ یہ ہوتا ہے، یہ اونچ نیچ خود میرے ساتھ ہوئی ہے‘۔ | اسی بارے میں چنئی: راہل ڈراوڈ کے دس ہزار رنز29 March, 2008 | کھیل اب پٹھان لڑکیوں کے پسندیدہ : راہل08 March, 2008 | کھیل ڈراوڈ ٹیم سے باہر، سہواگ کی واپسی27 October, 2007 | کھیل دھونی انڈین ٹیم کے نئے کپتان18 September, 2007 | کھیل راہول ڈراوِڈ کپتانی سے مستعفی14 September, 2007 | کھیل موسم نے شکست سے بچایا: ڈراوڈ24 July, 2007 | کھیل انڈیا نے میچ اور سیریز جیت لی17 February, 2007 | کھیل ڈراوڈ اگلے دو میچوں سے باہر28 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||