BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 March, 2008, 12:48 GMT 17:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چنئی: راہل ڈراوڈ کے دس ہزار رنز
ڈراوڈ
ڈراوڈ نے اپنے کیرئر کی پچیسویں سنچری بھی مکمل کی
بھارتی بلے باز راہل ڈراوڈ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دس ہزار رن مکمل کرنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ چنئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سر انجام دیا۔

یہ پینتیس سالہ ڈراوڈ کے کیرئر کا ایک سو بیسواں ٹیسٹ ہے اور اس میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے ایک سو گیارہ رن کی شاندار اننگز بھی کھیلی۔ یہ ڈراوڈ کے کیرئر کی پچیسویں سنچری تھی۔ وہ اپنے کیرئر میں اکیاون نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔

ڈراوڈ ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار سے زائد رن بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل سچن تندولکر اور سنیل گواسکر بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

ادھر چنئی ٹیسٹ اب ڈرا کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ کھیل کے چوتھے دن بھارتی بلے باز وریندر سہواگ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین ٹرپل سنچری مکمل کرنے کے بعد اپنی تباہ کن فارم برقرار نہ رکھ سکے اور انفرادی سکور میں مزید دس رن کا اضافہ کر کے 319 رن پر پویلین لوٹ گئے۔

سہواگ اور ڈراوڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھارتی کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکا اور پوری بھارتی ٹیم 627 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے جنوبی افریقہ پر پہلی اننگز میں ستاسی رن کی برتری حاصل ہوئی۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے ترپّن رن کا آغاز فراہم کیا اور جب چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکتیس رن بنائے تھے۔ اوپنر مکینزی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد انسٹھ جبکہ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے ہاشم آملہ پینتیس رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔

سہواگمستقبل کابھارتی کپتان
سہواگ بھارتی ٹیم کی قیادت سنبھال سکتے ہیں
وریندر سہواگ ’جوش کے ساتھ ہوش‘
’پاک بھارت میچ کھیل ہے لڑائی نہیں‘
سہواگلاہور ٹیسٹ
ایسی وکٹ نہیں ہونی چاہیے: سہواگ
اسی بارے میں
کرکٹ اور سیاست
01 April, 2004 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد