BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 March, 2004, 15:42 GMT 20:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سہواگ، ٹرپل سنچری اور ریکارڈز

سہواگ
سہواگ نے بہت سوں کی توقعات سے کہیں زیادہ اچھی اننگ کھیلی
بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے ملتان ٹیسٹ میں اپنی شاندار ٹرپل سنچری کے دوران کئی سنگ میل عبور کیے ہیں۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بھارتی بیٹسمین ہیں اس سے قبل وی وی ایس لکشمن نے مارچ دو ہزار ایک میں آسٹریلیا کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں دو سو اکیاسی رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

سہواگ ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے خلاف کسی بھی بھارتی بیٹسمین کا بہترین انفرادی اسکور کا ریکارڈ پہلے ہی توڑ چکے تھے جو انیس سو نواسی کی سیریز کے لاہور ٹیسٹ میں دو سو اٹھارہ رنز کا تھا۔

دو سو بیاسی پر پہنچ کر انہوں نے نہ صرف لکشمن کے بھارتی ریکارڈ کو بھی توڑا بلکہ پاک بھارت ٹیسٹ میچوں میں کسی بھی بیٹسمین کے سب سے بڑے انفرادی اسکور کے ریکارڈ کو بھی اپنے نام کرلیا جو پاکستان کے جاوید میانداد کے نام تھا۔

میاں داد نے انیس سو بیاسی تیراسی کی سیریز کے حیدرآباد ٹیسٹ میں ناقابل شکست دو سو اسی رنز بنائے تھے اور ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

سہواگ اور سچن ٹنڈولکر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں تین سو چھتیس رنز کا اضافہ کیا جو ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی کسی بھی ملک کے خلاف تیسری وکٹ کی ریکارڈ شراکت ہے۔

سہواگ
سچن ٹنڈولکر ریکارڈ بیٹنگ پر سہواگ کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ تین سو سولہ رنز کا تھا جو گنڈاپا وشواناتھ اور یشپال شرما نے انیس سو اکیاسی، بیاسی میں انگلینڈ کے خلاف چنئی میں بنایا تھا۔

سہواگ پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ ٹرپل سنچری بنانے والے تیسرے بیٹسمین ہیں۔ انیس سو اٹھانوے ننانوے میں آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے پشاور ٹیسٹ میں تین سو چونتیس رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی تھی اور دو ہزار ایک دو میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں انضمام الحق نے تین سو انتیس رنز اسکور کئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد