BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 October, 2008, 10:23 GMT 15:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ختم

ویسٹ انڈیز
ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز نہ ہونے کا سبب وقت کی کمی کو قرار دیا ہے
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مجوزہ ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈین انکار کے بعد ختم ہوگئی ہے۔اب دونوں ٹیمیں ابوظہبی ہی میں پہلے سے طے شدہ ون ڈے سیریز کھیلیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل سلیم الطاف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز نہ ہونے کا سبب وقت کی کمی کو قرار دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی میں پاکستان سے تین ون ڈے کھیلنے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم کو نیوزی لینڈ کے دورے پر جانا ہے لہذا فوری طور پر دو ٹیسٹ کی یہ سیریز کھیلنا ممکن نہیں۔

سلیم الطاف نے کہا کہ ایک دوسری ای میل کے ذریعے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ دسمبر میں آئی سی سی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت کے ذریعے اس بات کو ممکن بنایا جاسکتا ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام سے ہٹ کر دونوں ٹیسٹ سیریز کھیل سکیں۔

سلیم الطاف نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنے سے غیرملکی ٹیموں کے انکار کے بعد متبادل پروگرام کے تحت’ آف شور‘ سینٹرز پر پاکستانی ٹیم کے میچز پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے بھی اگست ستمبر میں اپنے یہاں پاکستان کے لیے ٹیسٹ میچز کی میزبانی کی پیشکش کر رکھی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز سے مجوزہ ٹیسٹ سیریز کی پیشکش بھی ویسٹ انڈیز ہی نے کی تھی لیکن اس نے اس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے دس لاکھ ڈالرز کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے چار لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی تھی جس پر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ راضی نہیں ہوا۔

ویسٹ انڈیز کے انکار کے بعد اب یہ بات طے ہوگئی ہے کہ اس سال پاکستانی ٹیم کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے گی۔

1970ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی سال پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے خالی گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد