پاکستان کا دورہ مشورہ سے: شاہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسلام آباد بم دھماکے کے بعد پاکستان کے دورے کے بارے میں حکومت سے ایڈوائس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دورے سے قبل بھارتی سکیورٹی وفد بھی پاکستان آئے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سکریٹری نرنجن شاہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ابھی بھارتی ٹیم کے دورے میں کافی وقت ہے لیکن وہ یہ ضرور کہیں گے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکومتی ایڈوائس پر عمل کرے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال پاکستان کے دورے پر آنا ہے۔ اس دورے میں اسے ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل راولپنڈی میں کھیلنا ہے لیکن دارالحکومت اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے خود کش بم دھماکے کے بعد راولپنڈی میں بین الاقوامی کرکٹ دوبارہ شروع ہونے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ نرنجن شاہ نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ٹور پروگرام دو ماہ پہلے ہی طے پاچکا ہے جہاں تک اسلام آباد بم دھماکے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کی تشویش کا تعلق ہے وہ اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔جیسے ہی دورے کا وقت آئے گا بی سی سی آئی بھارتی حکومت سے رہنمائی لے گا اس سلسلے میں اس کی رائے معلوم کی جائے گی اور اسی کی روشنی میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کی جائے گی۔
نرنجن شاہ نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان سے پندرہ بیس دن پہلے سکیورٹی وفد بھی پاکستان جاکر صورتحال کا جائزہ لے گا۔ گزشتہ دورے سے قبل بھی یہی ہوا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سکریٹری نرنجن شاہ نے کہا کہ بی سی سی آئی نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دیا ہے۔ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کھیلی اور جب کئی ممالک نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں تشویش ظاہر کی تو اس وقت بھی بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا لیکن جب معاملہ سکیورٹی کا آ جاتا ہے تو پھر حکومت کی ایڈوائس کے مطابق ہی کرکٹ بورڈ اپنا فیصلہ کرسکتاہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخوں میں ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں سوال پر نرنجن شاہ نے واضح کردیا کہ اس ضمن میں آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والے سات ون ڈے انٹرنیشنل کو قربان نہیں کیا جائے گا تاہم انہوں نے کہا کہ آئی سی سی سے اس بارے میں بات ہو رہی ہے اس سلسلے میں ہر ایک کو کچھ نہ کچھ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہوگی۔ | اسی بارے میں بھارتی ٹیم پنڈی میں میچ کھیلے گی23 September, 2008 | کھیل محمد یوسف کو جرح کا سامنا15 September, 2008 | کھیل آسٹریلیائی دورہ، سیکیورٹی خدشات15 September, 2008 | کھیل یوتھ گیمز، پاکستان کی شرکت10 September, 2008 | کھیل سری لنکا سیریز جیت گیا11 August, 2008 | کھیل سری لنکا: مینڈس آتے ہی چھا گئے10 August, 2008 | کھیل سری لنکا پر ہربھجن کا جادو چل گیا03 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||