سری لنکا پر ہربھجن کا جادو چل گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گال میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 170 رنز سے شکست دے دی ہے۔ سری لنکا کو فتح کے لیے دوسری اننگز میں307 رنز درکار تھے لیکن سری لنکا کی پوری ٹیم محض 136 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں 329 اور دوسری اننگز میں 269 رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 292 رنز بنا سکی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ آٹھ آگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ہندوستان کو شکست دے دی تھی۔
ہندوستان کی جیت ميں گیند بازوں نے کلیدی کردار ادا کیا اور ہربھجن سنگھ کی گیند بازی کا جادو خوب چلا۔ انہوں نے دونوں اننگز ميں مجموعی طور پر دس وکٹیں لیں۔ تاہم اس ٹیسٹ میں بہترین بلے بازی کے لیے وریندر سہواگ کو مین آف دی میچ قرار دیا گيا۔ سہواگ نے پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگز میں نصف سنچری بنائی۔ سری لنکا کی دوسری اننگز میں سمرویرا کے علاوہ دیگر بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ سمرویرا 67 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ تلک رتنے نے 38 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے ہربھجن نے دوسری اننگز میں چار اور ایشانت شرما نے تین وکٹ لیے۔ کپتان انیل کمبلے کو دو اور ظہیر خان کو ایک وکٹ ملی۔ | اسی بارے میں گال ٹیسٹ، بھارت کی پوزیشن مضبوط02 August, 2008 | کھیل سہواگ اور ہربھجن کا دن01 August, 2008 | کھیل مرلی، مینڈس انڈیا کو مات دے گئے 26 July, 2008 | کھیل سری لنکا کا ’دوسرا‘ جادوگر23 July, 2008 | کھیل مینڈس واضح فرق ثابت ہوئے: دھونی06 July, 2008 | کھیل انڈیا: امپائر کا فیصلہ چیلنج24 July, 2008 | کھیل سری لنکا ایک سو رن سے جیت گیا06 July, 2008 | کھیل یوراج کی چھٹی اور دھونی کو چھٹی08 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||