سہواگ اور ہربھجن کا دن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا اور انڈیا کے درمیان گالے میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کبھی سری لنکا کا پلڑا بھاری رہا تو کبھی انڈیا کا۔ اگر سہواگ نے 201 رنز ناٹ آؤٹ بنائے اور پوری اننگز میں بیٹ کیری کرنے کا سنیل گواسکر کا ریکارڈ برابر کیا تو سری لنکا کے وارناپورا اور سنگاکارا نے بالاترتیب 66 اور 68 رنز بنائے۔ اور جہاں اجنتھا مینڈیس نے 117 رنز دے کر چھ کلاڑی آؤٹ کیے تو وہیں ہربھجن سنگھ 71 رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔ دوسرے دن جب انڈیا نے اپنی پہلی اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو چودہ رنز سے شروع کی تو لگتا تھا کہ انڈیا ایک بڑا سکور کر پائے گا۔ اس وقت وریندر سہواگ اور وی وی ایس لکشمن 100 رنز کی پارٹنرشپ بنانے کے بعد کریز پر تھے۔ مینڈس نے یہ پارٹنرشپ توڑی اور 278 کے مجموعی سکور پر لکشمن کو آؤٹ کر دیا۔ لکشمن 39 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد انڈیا کی پانچ وکٹیں محض 51 رنز پر گر گئیں اور انڈیا کی پوری ٹیم 329 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا کی طرف سے مینڈس نے چھ وکٹ لیے جبکہ مرلی دھرن اور واس دو دو وکٹیں حاصل کر سکے۔ انڈیا کو اننگز کے آغاز میں ہی پہلی کامیابی اس وقت ملی جب چار کے سکور وینڈورٹ چار رنز بنا کر ظہیر خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ورنا پورا اور سنگاکارا سکور کو 137 پر لے گئے۔ اسی سکور پر ہربھجن نے ورناپورا کو آؤٹ کیا اور اس کے بعد لگاتار مزید تین وکٹیں حاصل کر لیں۔ کھیل کے دوسرے کے اختتام پر سری لنکا نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 215 رنز بنائےتھے۔ یاد رہے کہ انڈیا کولمبو میں پہلا ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور دو سو انتالیس رن سے ہار گیا تھا۔ | اسی بارے میں مرلی، مینڈس انڈیا کو مات دے گئے 26 July, 2008 | کھیل سری لنکا کا ’دوسرا‘ جادوگر23 July, 2008 | کھیل مینڈس واضح فرق ثابت ہوئے: دھونی06 July, 2008 | کھیل انڈیا: امپائر کا فیصلہ چیلنج24 July, 2008 | کھیل سری لنکا ایک سو رن سے جیت گیا06 July, 2008 | کھیل یوراج کی چھٹی اور دھونی کو چھٹی08 July, 2008 | کھیل ایشیا کپ، بھارت جیتا، پاکستان باہر03 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||