BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 July, 2008, 11:48 GMT 16:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مرلی، مینڈس انڈیا کو مات دے گئے
مرلی دھرن
مرلی دھرن نے انڈیا کے گیارہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
سری لنکا اور انڈیا کے درمیان کولمبو میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے ’جادوگر‘ سپنرز نے انڈیا کے منجھے ہوئے بلے بازوں کو بے بس کر دیا اور پانچ روزہ میچ کے چوتھے ہی دن نہ صرف انڈیا کو فالو آن پر مجبور کیا بلکہ دوسری اننگز میں بھی 138 رنز پر آؤٹ کر کے ایک اننگز اور 239 رنز سے میچ جیت لیا۔

سری لنکا کو میچ جیتنے کا سہرا تجربہ کار سپنر مرلی دھرن اور اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ’کیرم بال‘ پلیئر اجنتھا مینڈس کے سر ہے جنہوں نے دونوں اننگز میں صرف ایک کھلاڑی کے سوا انڈیا کے سبھی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سر لنکا کے پہلی اننگز کے 600 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں انڈیا کی ٹیم کل 223 رنز بنا سکی جن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے لکشمن تھے جو 56 رنز بنا پائے۔ سری لنکا کی طرف سے واحد بولر کلاسیکارا تھے جو کوئی وکٹ حاصل نہ کر پائے۔ ’لوٹ‘ کے باقی ’مال‘ پر دونوں سپنرز کا قبضہ رہا۔

اجنتھا مینڈس
نئے سپنر اجنتھا مینڈس نے اپنے پپہلے ہی ٹیسٹ میں آٹھ وکٹ حاصل کیے

مرلی نے 29 اوورز میں 84 رنز دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے اور مینڈس 27.5 اوورز 72 رنز دے کر چار وکٹ حاصل کر سکے۔ انہوں نے راہول ڈراوڈ اور لکشمن جیسے بیٹسمینوں کو کلین بولڈ کیا۔

فالو آن کے بعد جب انڈیا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو پانچویں ہی اوور میں مرلی نے سیہواگ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ پھر مینڈس کی باری آئی اور وہ پہلی اننگز کی طرف لکشمن کو پھر آؤٹ کر گئے لیکن اس مرتبہ کلین بولڈ نہیں ایل بی ڈبلیو کیا۔گمبھیر، تندولکر، گنگولی، کارتھک، اور کمبلے بھی مرلی کا شکار بنے جبکہ ڈراوڈ، ہربھجن سنگھ اور ظہیر خان مینڈس کے ہاتھ آئے۔

اس طرح مرلی دھرن نے 13 اوورز میں 26 رنز دے کر چھ کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ اجنتھا مینڈس نے 18 اوورز میں 60 رنز دے کر چار وکٹ حاصل کیے۔

اس طرح میچ کی دونوں اننگز میں کل ملا کر مرلی دھرن 11 وکٹ حاصل کر سکے جبکہ مینڈس نے آٹھ کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اس طرح سری لنکا یہ میچ ایک اننگز اور 239 رنز سے جیت گیا۔

مرلی دھرن کو ان کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد