BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 July, 2008, 13:52 GMT 18:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: امپائر کا فیصلہ چیلنج
انل کمبلے
کولمبو میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نے ٹی وی ری پلے کے ذریعے فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم دنیا کی پہلی ایسی ٹیم بن گئی ہے جس نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کے نئے اصول کے تحت فیصلہ بدلنے کے لیے میدان کے امپائر کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

کولمبو میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نے ٹی وی ری پلے کے ذریعے فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے نئے اصول و ضوابط کے مطابق میدان کے امپائر کے فیصلے کو بدلنے کے لیے کپتان تیسرے امپائر سے اپیل کر سکتا ہے۔

اس نئے اصول کا نفاذ ہندوستان اور اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں جاری ٹیسٹ سے ہوا ہے۔

ٹیسٹ کے دوسرے روز ہربھجن سنگھ کی ایک گیند پر جب امپائر نے بلے باز ورنا پورا کو آؤٹ نہیں دیا تو بھارتی ٹیم کے کپتان انل کمبلے نے نئے ضابطے کے تحت فیصلے کو چیلنج کیا۔

لیکن بھارتی ٹیم کے کپتان کی اس اپیل کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ تیسرے امپائر روڈی کوتزین نے ٹی وی پر دیکھنے کے بعد میدان پر کھڑے امپائر کے ہی فیصلے کو دورست قراردیا۔

 اس نئے اصول کے تحت فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کا کپتان یا آؤٹ قرار دیا گيا بلے باز ہی فیصلے کو چیلنج کرسکتا ہے۔اس کے تحت ہر ٹیم ایک اننگ میں کئی بار فیصلے کو چیلنج کر سکتی ہے لیکن ایک باری میں تین بار سے زیادہ ناکام اپیلوں کی اجازت نہیں ہوگي

اس نئے اصول کے تحت فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کا کپتان یا آؤٹ قرار دیا گيا بلے باز ہی فیصلے کو چیلنج کرسکتا ہے۔اس کے تحت ہر ٹیم ایک اننگ میں کئی بار فیصلے کو چیلنج کر سکتی ہے لیکن ایک باری میں تین بار سے زیادہ ناکام اپیلوں کی اجازت نہیں ہوگي۔

اپیل کرنے کے لیے کپتان یا بلے باز کو ہاتھ اٹھا کر انگریزی حرف ٹی کا نشان بنانا پڑتا ہے جس کا مطلب ٹی وی دیکھ کر فیصلہ کرنے کا اشارہ ہے۔

آئی سی سی نے اس نئے اصول کو آزمانے کے لیے عارضی طور پر اپنایا ہے اور سیریز کے خاتمے کے بعد اس کا جائزہ لیا جائےگا۔

اس دوران سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹ کے نقصان پر چار سو بائیس‎ رنز بنائے ہیں جس میں ورناپورا، مہیلا جے وردنے اور سمر ویرا کی سنچریاں شامل ہیں۔ سمر ویرا ابھی ایک سو گیارہ رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔ کل بارش کے سبب میچ کافی تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

واضح رہے کہ آئي سی سی کے نئے ضابطے کا نفاذ جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ ٹیسٹ سریز کے دوران ہونا تھا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اس کے لیے تیار بھی تھی لیکن انگلینڈ کی ٹیم امادہ نہیں تھی۔

اس سے قبل 2007 میں بھی اس قسم کے ضوابط کا نفاذ انگلینڈ کے فرینڈز پرووڈینٹ ٹرافی میں کیا گيا تھا کھلاڑیوں کی جانب سے اس کی خاطر خواہ حمایت نہيں ملی تھی۔

روایتی ضابطوں کے تحت تھرڈ امپائر کی رائے لی جائے یا نہیں اس کا فیصلہ میدان پر موجود امپائر ہی کرتے ہيں۔

چیئرلیڈرز کی وجہ سے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کو مقبولیت ملیٹیسٹ کا مستقبل؟
ٹیسٹ کرکٹ کو بچائیں: کرکٹ حکام
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد