سری لنکا ایک سو رن سے جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا نے کراچی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو100 رنز سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے جے سوریا کی سنچری سے حوصلہ پاتے ہوئے273 رنز بنائے تھے۔ جواب میں سلو بولر اجانتھا مینڈس کی پراسرار گیندوں نے مقابلے کو یکطرفہ بنادیا اور بھارتی ٹیم صرف 173 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ایک اوور میں چھ مختلف گیندیں کرانے والے ورائٹی بولر اجانتھا مینڈس نے آٹھ اوورز میں صرف13 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرکے ہوا کا رخ ہی تبدیل کر دیا۔ یہ ایشیا کپ مقابلوں میں کسی بھی بولر کی بہترین بولنگ بھی ہے۔ اس سے قبل1995ء میں شارجہ میں پاکستان کے عاقب جاوید نے بھارت کے خلاف19 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس ایشا کپ میں مینڈس نے 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سہواگ نے دھواں دار انداز میں بیٹنگ کرکے اپنے خطرناک عزائم ظاہر کردیے تھے۔ انہوں نے واس کے دوسرے ہی اوور میں چار چوکے لگائے اور صرف 26 گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کرڈالی لیکن اجانتھا مینڈس نے اپنی دوسری ہی گیند پر انہیں اسٹمپڈ کرادیا۔ سہواگ نے بارہ چوکوں کی مدد سے60 رنز اسکور کیے۔ سنگاکارا کے لئے بھی یہ سکون کا لمحہ تھا جو انہیں 22 رنز پر ڈراپ کرچکے تھے۔ اجانتھا مینڈس نے اسی اوور میں یوراج سنگھ کو صفر پر بولڈ کردیا۔ مینڈس نے اپنے تیسرے اوور میں سریش رائنا کو16 رنز پر بولڈ کیا اور اگلے ہی اوور میں وہ 3 رنز بنانے والے روحیت شرما کو ایل بی ڈبلیو کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ایک بولر کم کرکے بیٹنگ لائن مضبوط کرنے کی غرض سے ٹیم میں شامل کیے گئے رابن اتھپا کو 20 رنز پر مرلی دھرن نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اس مرحلے پر بھارتی ٹیم صرف135 رنز پر چھ وکٹوں سے ہاتھ دھوبیٹھی تھی۔ مینڈس نے اپنے دوسرے اسپیل میں عرفان پٹھان اور آرپی سنگھ کو بھی آؤٹ کردیا۔ اس سے قبل سنتھ جے سوریا کی سنچری کے باوجود بھارتی بولرز سری لنکا کو 273 رنز پر محدود کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ جے سوریا نے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 125 رنز بنائے ۔ ایشانت شرما کی تین وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے سبب سری لنکا کی ٹیم بارہویں اوور میں صرف 66 رنز پر چار وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی۔ اس مرحلے پر جے سوریا نے تنہا میچ پر سری لنکا کی گرفت مضبوط کرڈالی لیکن انہیں آؤٹ کرکے بھارتی بولنگ ایک بار پھر چھاگئی۔ آرپی سنگھ نے بھی اننگز کا اختتام تین وکٹوں پر کیا۔ بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر ہدف عبور کرنے کا فیصلہ کیا لیکن حیران کن طور پر وہ صرف چار ریگولر بولرز کے ساتھ یہ میچ کھیلے۔ بیٹنگ کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پراوین کمار کی جگہ رابن اتھپا کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سری لنکا کی ٹیم میں چمندا واس اور اجانتھا مینڈس کی واپسی ہوئی۔ میچ کے دوسرے ہی اوور میں خطرناک سنگاکارا کے رن آؤٹ نے بھارتی کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ انہیں چار کے انفرادی اسکور پر سریش رائنا کے تھرو نے پویلین بھیجنے پر مجبور کردیا۔ دوسری جانب سے ایشانت شرما کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ انہوں نے صرف سترہ گیندوں میں جے ورھنے11 ، کاپوگدیرا5 اور چمارا سلوا صفر، کی وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ جے سوریا پر اس صورتحال کا کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے رہے۔ انہوں نے آرپی سنگھ کے ایک اوور میں تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے26 رنز بناڈالے۔ اس سے قبل انہوں نے عرفان پٹھان کو دو چوکے لگائے تھے۔ جے سوریا نے اس ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری اور ون ڈے کریئر میں 27 ویں سنچری 79 گیندوں میں9 چوکوں اور5 چھکوں کی مدد سے مکمل کی۔ اب وہ سچن تندولکر کی42 سنچریوں کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل مں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ آُسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کی سنچریوں کی تعداد 26 ہے۔ جے سوریا وریندر سہواگ کی گیند کو سوئپ کرتے ہوئے ڈیپ مڈوکٹ پر ایشانت شرما کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ جے سوریا اور تلکارتنے دلشن نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 131 رنز کا اضافہ کیا۔ تلکارتنے دلشن بھی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 56 کے اسکور پر عرفان پٹھان کی گیند پر دھونی کو کیچ دے گئے۔ اسوقت سری لنکا کا اسکور39 ویں اوور میں6 وکٹوں پر 213رنز تھا۔ چمندا واس کی19 رنز کی اننگز کا خاتمہ آرپی سنگھ نے بولڈ کرکے کیا۔ آر پی سنگھ نے پانچ رنز بنانے والے توشارا کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر مینڈس کو آٹھ رنز پر بولڈ کردیا۔ آخری بیٹسمین مرلی دھرن دو رنز بناکر عرفان پٹھان کی وکٹ بنے۔ سری لنکا کی ٹیم: مہیلا جے وردھنے ( کپتان)، کمار سنگاکارا، سنتھ جے سوریا، چمارا سلوا، تلکارتنے دلشان، چمارا کاپوگدیرا، تھلان توشارا، نوآن کولاسکیرا، اجانتھا مینڈس، چمندا واس اور متھایا مرلی دھرن۔ بھارتی ٹیم:مہندر سنگھ دھونی ( کپتان)، گوتم گمبھیر، وریندر سہواگ، سریش رائنا، یوراج سنگھ، روہت شرما، رابن اتھپا، ایشانت شرما، آر پی سنگھ، عرفان پٹھان اور پرگیان اوجھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||