بھارت کی دلّی ٹیسٹ میں واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور انڈیا کے درمیان دِلی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا لیے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پہلے روز کی ہی طرح دوسرے دن کا کھیل بھی خراب روشنی کی وجہ سے وقت سے پہلے روک دیا گیا۔ دوسرے دن کے کھیل کے خاتمے پر بھارت کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید پانچ رن درکار ہیں اور وی وی ایس لکشمن ستاون جبکہ انیل کمبلے سات رنز کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بھارتی اننگز کی خاص بات نائب کپتان مہندر سنگھ دھونی اور لکشمن کی عمدہ نصف سنچریاں تھیں۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان سو رن سے زائد کی شراکت ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے شعیب اختر اور سہیل تنویر نے دو، دو جبکہ دانش کنیریا نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ اس سے قبل دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی اور اس کی پوری ٹیم 231 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے مصباح الحق نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے بیاسی رن بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ انڈیا کی جانب سے انیل کمبلے کامیاب ترین بالر رہے۔ انہوں نے چار جبکہ ظہیر خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارتی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور پہلی بھارتی وکٹ صرف پندرہ رن پر اس وقت گری جب شعیب اختر نے دنیش کارتک کو کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔
دوسری وکٹ کے لیے وسیم جعفر اور راہول ڈراوڈ کے درمیان پچاس رن سے زائد کی شراکت ہوئی اور جب بھارت کا سکور اکہتر پر پہنچا تو وسیم جعفر بتیس رن بنا کر شعیب اختر کا دوسرا شکار بنے۔ مجموعی سکور میں صرف ایک رن کے اضافے کے بعد ہی بھارت کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب سچن تندولکر پہلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی چوتھی وکٹ اٹھاسی کے سکور پر گری جب گنگولی کو سہیل تنویر نے آؤٹ کر دیا۔ ڈراوڈ آؤٹ ہونے والے پانچویں بھارت کھلاڑی تھے جو آٹھ رن بنا کر سہیل تنویر ہی گیند پر بولڈ ہوئے۔ اس وقت بھارت کا سکور ترانوے رن تھا۔ اس موقع پر دھونی اور لکشمن نے بھارتی اننگز کو سہارا دیا اور ٹیم کا سکور 208رن تک لے گئے۔ اس موقع پر دھونی 57 رنز بنا کر دانش کنیریا کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔ مایہ ناز لیگ سپنر انیل کمبلے نے دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قومی ٹیم کی کپتانی کا آغاز کیا ہے۔ یہ وہی میدان ہے جہاں 1999 میں انہوں نے پاکستان کے خلاف ایک ہی اننگز میں دس وکٹیں لے کر جم لیکر کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ستائیس برسوں ميں ہندوستان نے اپنی سرزمین پر پاکستان کے خلاف ایک بھی ٹیسٹ سریز نہیں جیتی ہے۔ |
اسی بارے میں ہردوسرے سال انڈیا سے سیریزکامشورہ04 November, 2007 | کھیل ’نائٹ کلب جانا انہونی بات نہیں‘24 February, 2005 | کھیل سرد موسم میں گرمادینے والا میچ18 September, 2004 | کھیل ’ ڈرا جو جیت سے کم نہیں تھا‘05 March, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||