یوراج کی چھٹی اور دھونی کو چھٹی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے اور یوراج سنگھ اور عرفان پٹھان ٹیم میں جگہ نہيں ملی ہے جبکہ مہندر سنگھ دھونی پہلے ہی اپنی عدم دستیابی کا اعلان کر چکے ہیں۔ بھارت کے دورۂ سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ میچ 23 جولائی سے شروع ہو گا۔ مہندر سنگھ دھونی نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سیکریٹری نرنجن شاہ کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ کافی تھکے ہوئے ہیں اور اس سیریز ميں نہیں کھیل سکیں گے۔ تاہم وہ پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ دھونی گزشتہ کچھ مہینوں سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہيں۔ سال کی شروعات میں آسٹریلیا کا دورہ پھر آئی پی ایل مقابلہ اس کے بعد بنگلہ دیش میں کٹپلائی کپ اور اس کے بعد ایشیا کپ کے تقریباً ہر میچ میں دھونی نظر آئے ہيں۔ سری لنکا اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک وقفے کے بعد سچن تندولکر کی واپسی ہوئي ہے۔ سچن جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ ، بنگلہ دیش دورے اور ایشیا کپ میں نہیں کھیلے تھے۔ اس سیریز کے دوران سچن تندولکر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ وہ برائن لارا کے 11953 رنز کے عالمی ریکارڈ سے محض 172 رنز دور ہیں۔ بھارتی ٹیم: انیل کمبلے (کپتان)، ورندر سہواگ(نائب کپتان)، سچن تندلکر، سورو گنگولی، راہل دراوڈ، ہربھجن سنگھ، پارتیھو پٹیل، دنیش کارتک، روہت شرما، پرگیان اوجھا، ونکٹیش لکشمن، ظہیر خان، آر پی سنگھ، گوتم گمبھیر، ایشانت شرما اور مناف پٹیل۔ | اسی بارے میں سری لنکا ایک سو رن سے جیت گیا06 July, 2008 | کھیل ’ایشیا کپ سے اک نئی شروعات‘23 June, 2008 | کھیل انڈیا سہ فریقی سیریز میں چیمپیئن04 March, 2008 | کھیل بھارت نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا26 November, 2007 | کھیل کھلاڑیوں کے لیے نیا ضابطۂ اخلاق07 April, 2007 | کھیل سری لنکا نے انڈیا سے میچ چھین لیا11 February, 2007 | کھیل ’ٹیم کو پریشر میں کھیلنا آگیا‘ 10 February, 2006 | کھیل بھارت کی تاریخی جیت16 April, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||