انڈیا سہ فریقی سیریز میں چیمپیئن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان نے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے دوسرے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سریز جیت لی ہے۔ ہندوستان کے 258 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں دو سو انچاس رنز پر آووٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان یہ میچ کافی دلچسپ رہا۔ بعض ایسے مرحلے بھی آئے جہاں آسٹریلیا کافی بہتر حالت میں رہا۔ سائمنڈز اور ہیڈن نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹیم کو ہار سے نہيں بچا سکے۔ آسٹریلیا کی شروعت خراب رہی اور محض بتیس رنز کے مجموعی سکور پر تین وکٹیں گر گئی۔ آسٹریلیا کی ابتدائی تین وکٹیں پروین کمار نے لیں اور اسی وجہ سے انہيں مین آف دے میچ ایوارڈ دیا گيا۔ پروین نے اوپننگ وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ کھیل کے پہلے ہی اوور میں دو رنز کے انفرادی سکور پرآوٹ کردیا۔ تیسرے اوور میں پروین نے کپتان رکی پونٹنگ کو محض ایک رن کے انفرادی سکور پر آوٹ کردیا۔ جب پوٹنگ آوٹ ہوئے اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی سکور آٹھ رنز تھا۔ بتیس کے مجموعی سکور پر مائکل کلارک آوٹ ہوگئے۔ انہيں بھی پروین نے آوٹ کیا۔ لیکن اس کے بعد سائمنڈز اور ہیڈن نے سنبھل کر کھیلا اور ٹیم کو استحکام فراہم کیا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 258 رنز بنائے۔ سچن تندولکر نے شاندار اکانوے، روبن اتھپّہ نے تیس، یوراج سنگھ نے آڑتس، دھونی نے چھتیس رنز بنائے جبکہ دوسرے کھلاڑیوں نے کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی۔ ہندوستان کے لیے روبن اتھپّہ اور سچن تندولکر نے انگز کی شروعات کی اور دونوں نے چورانوے رنز کی شاندار شراکت کی۔ لیکن اکیسویں اوور میں کلارک کی گیند پر روبن اتھپّہ کیچ آوٹ ہوگیے۔ ہندوستان کی دوسری وکٹ گوتم گمبھیر کے طور پر اس وقت گری جب وہ پندرہ کے انفرادی سکور پر کھیل رہے تھے۔ یوراج نے میدان میں آتے ہی چھّکا لگایا اور انڈیا کا سکور 175 تک پہنچا کر آوٹ ہوئے۔ سچن کافی دیر تک کریز پر جمے رہے اور جب وہ اپنے سنچری کے قریب بڑھ ہی رہے تھے کہ چالیسویں اوور میں کلارک کی گیند پر پونٹنگ نے انہيں کیچ اوٹ کردیا۔اس وقت ہندوستان کا مجموعی سکور 205 رنز تھا۔ |
اسی بارے میں سچن کی سنچری انڈیا کی جیت02 March, 2008 | کھیل انڈیا سہ فریقی سیریز کےفائنل میں26 February, 2008 | کھیل آسٹریلیا نے انڈیا کو ہرا دیا17 February, 2008 | کھیل ایڈیلیڈ: انڈیا دو وکٹوں سے فاتح 19 February, 2008 | کھیل آسٹریلیا سی بی سیریز کے فائنل میں22 February, 2008 | کھیل آسٹریلیا نے انڈیا کو ہرا دیا24 February, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||