BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 February, 2008, 11:53 GMT 16:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا سہ فریقی سیریز کےفائنل میں
سچن تندولکر اور گوتم گھمبیر
گوتم گھمبیر اور سچن تندولکر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا
انڈیا نے آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں آسٹریلیا کے مدمقابل آ گئی ہے۔

ہوبارٹ میں میں کھیلے والے میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئےسینتالیس اوروں میں صرف 179 رنز بنائےاور انڈیا کو جیتنے کے لیے180 رنز کا ہدف دیا جسے انڈیا نے باآسانی پورا کر لیا۔

انڈیا نے جب ہدف کا تعاقب شروع کیا تو ان کو ابتدائی اووروں میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب رابن اوتھاپا صرف گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

سچن تندولکر اورگوتم گھمبیر نے ایک سو دو رنز کی پارٹنرشپ کر کے انڈیا کو مضبوط پوزیشن میں کھڑا کر دیا۔

سچن تندولکر نے تریسٹھ جبکہ گھمبیر نے چونسٹھ رنز کی اننگز کھیل کی انڈیا کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔یوراج سنگھ نے تیزی سے کھیلتے ہوئے پینتیس رنز بنائے اور اس طرح انڈیا نے مطلوبہ سکور سترہ اوور پہلے ہی مکمل کر لیا۔

سری لنکا کے بیٹسمین انڈیا کے نوجوان بولروں ایشانت شرما اور پراوین کمار کی عمدہ بولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم 179 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی۔

ایشانت شرما اور پراوین کمار نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ عرفان پٹھان نے دس اوورں میں صرف تئیس رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ اننگز کے ابتدا میں ہی گر گئی لیکن کمار سنگا کارا اور جے سوریا کے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور پچاس رنز پر پہنچا دیا لیکن جے سوریا کے آؤٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد بعد سری لنکا کی یکے بعد دیگرے دس سکور کے اضافے پر چھ وکٹیں گر گئیں جس سے سری لنکا کی ٹیم نہ سنھبل سکی۔

آسٹریلیا پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد