آسٹریلیا نے انڈیا کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سڈنی میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کے ایک مقابلے میں آسٹریلیا نے انڈیا کو اٹھارہ رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے اور دوسری ٹیم کا فیصلہ سری لنکا اور انڈيا کے درمیان ہونے والے آئندہ ون ڈے میچ کے بعد ہوگا۔ اتوار کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو سترہ رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں انڈیا پچاسویں اوور میں دس وکٹیں گنوا کر محض 299 رنز ہی بنا سکا۔ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے جان لیوا گیندا باز بریٹ لی ثابت ہوئے، جنہوں نے 58 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ مین آف دی میچ کا ایواڑ آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ کو دیا گيا جنہوں نے بہترین کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے ایک سو چوبیس رنز بنائے۔میتھیوں ہیڈن اور اینڈریو سمنڈز نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ہندوستان کی جانب سے گوتم گمبھیر نے اس سریز میں اپنی دوسری سنچری بنائی اور آج کے مقابلے میں انڈيا کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز ثابت ہوئے۔انہوں نے ایک سو تیرہ رنز بنائے۔ گمبھیر کے بعد روبن اتھپا نے ہندوستان کی لڑکھڑاتی ٹیم کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے اور اکاون رنز کے سکور پر وہ پویلین واپس چلے گیے۔ عرفان پٹھان نے بائیس رنز بنائے اور کپتان مہیندر سنگھ دھونی 36 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے تھے۔ ایک وقت ایسا تھا جب اکسٹھ رن پر انڈیا کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ انڈیا کی طرف سے سریسانتھ نے دو اور ایشانتھ شرما اور سہواگ نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا اور تین آسٹریلوی رن آؤٹ ہوئے۔ انڈیا کو پہلا نقصان سچن تندولکر کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جو صرف دو رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ سہواگ بھی جلد ہی آؤٹ ہو گئے اور اٹھارہ رن ہی بنا سکے۔ انہیں کلارک نے آؤٹ کیا۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا نے انڈیا کو ہرا دیا17 February, 2008 | کھیل ایڈیلیڈ: انڈیا دو وکٹوں سے فاتح 19 February, 2008 | کھیل آسٹریلیا نو وکٹ سے جیت گیا01 February, 2008 | کھیل سری لنکا انڈیا میچ بارش کی نذر05 February, 2008 | کھیل پٹینگولر کپ کے لیے ٹیموں کا اعلان06 February, 2008 | کھیل سری لنکا نے بھارت کو ہرا دیا12 February, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||