ایڈیلیڈ: انڈیا دو وکٹوں سے فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا میں جاری سہ فریقی ٹورنامنٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔اس جیت کے ساتھ ہی فائنل میں ہندوستان کے کھیلنے کے امکانات پھر روشن ہوگئے ہيں۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوروں میں چھ وکٹ کے نقصان پر دو سو اڑتیس رنز بنائے۔ جس کے جواب میں ہندوستان نے آخری اور میں میچ دو وکٹ سے جیت لیا۔ ہندوستان کی اس جیت میں یوراج سنگھ اور کپتان مہندر سنگھ دھونی کی نمایاں کارکردگی رہی۔یوراج سنگھ نے ستر گیندوں میں چھہتر رنز بنائے اور شکست کھاتی ہندوستانی ٹیم کو سہارا دیا۔کپتان دھونی نے پچاس رنر بنائے۔ اس میچ کو جیت کے لیے ہندوستانی کھلاڑیوں کو کافی جد و جہد کرنی پڑی کیوں کہ ہندوستان کا آغاز کافی خراب رہا تھا۔ سچن تندولکر جہاں صفر پر آوٹ ہوگئے تو گوتم گمبھیر اور روبن اتھپا بھی کم سکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس چلے گئے جبکہ روہت شرما نے غلط شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا دی۔ سری لنکا کی جانب سے سب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کمار سنگا کارا نے کیا جنہوں نے 128 رنز بنائے۔ ایڈیلیڈ ون ڈے کی دلچسپ بات یہ رہی کہ سری لنکا کے تین کھلاڑی جے سوریا، جے وردھنے اور کپور گیدرا رن آوٹ ہوئے۔ جے سوریا بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تاہم جے وردھنے نے اکہتر رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے پہلے ہی اور میں مناف پٹیل کو کامیابی ملی اور انہوں نے دلشان کو دھونی کے ذریعہ کیچ آؤٹ کرا دیا۔ عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔ واضح رہے کہ آج کی شکست کے ساتھ ہی سری لنکا اس سہ فریقی ٹورنامنٹ میں پوائنٹس کے اعتبار سے سب سے نیچے چلا گيا۔ آسٹریلیا 17 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔ ہندوستان کے پاس اس جیت کے ساتھ ہی بارہ پوائنٹس ہيں جبکہ سری لنکا کے پاس محض چھ پوائنٹس ہيں۔ ہندوستان اپنا اگلا میچ چوبیس فروری کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے گا اور اسے فائنل میں حتمی جگہ بنانے کے لیے باقی بچے دو میچوں میں سے ایک جیتنا لازمی ہوگا۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا نو وکٹ سے جیت گیا01 February, 2008 | کھیل سری لنکا انڈیا میچ بارش کی نذر05 February, 2008 | کھیل پٹینگولر کپ کے لیے ٹیموں کا اعلان06 February, 2008 | کھیل سری لنکا نے بھارت کو ہرا دیا12 February, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||