BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 February, 2008, 11:05 GMT 16:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا نے بھارت کو ہرا دیا
دلشان
دلشان نے انسٹھ گیندوں پر ناقابل شکست باسٹھ رنز بنائے
آسٹریلیا میں جاری سہ ملکی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی کامن ویلتھ بنک سیریز کے بارش سے متاثرہ پانچویں میچ میں سری لنکا نے بھارت کو ڈکورتھ لوئیس قانون کے تحت آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے انتیس اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو پچانوے رنز بنائے تھے۔ روہت شرما پینسٹھ گیندوں پر ستر رنز بنا کر بھارت کی طرف ٹاپ سکورر رہے۔


گوتم گھمبیر خطرناک موڈ میں دکھائی دے رہے تھے لیکن جب ان کا سکور پینتیس رنز ہوا تو وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

جواب میں سری لنکا کو ڈکورتھ لوئیس قانون کے تحت تیئس اوورز میں ایک سو پچانوے رنز کا ہدف دیا گیا، جو اس نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر اکیس اوورز میں پورا کر لیا۔ تلکا رتنے دلشان نے انسٹھ گیندوں پر ناقابل شکست باسٹھ رنز بنائے۔

دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین جے وردھنے تھے جنہوں نے پینتیس گیندوں پر چھتیس رنز بنائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد