نیوزی لینڈ چھ وکٹ سے جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ولنگٹن میں کھیلا جانے والا ایک روزہ میچ نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن پوری ٹیم صرف 130 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے سٹوارٹ براڈ چھبیس رنز دیکر تین وکٹ حاصل کر کے سب سے کامیاب بالر باز ثابت ہوئے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے محض تیس اوورز میں آسانی سے انگلینڈ کا ہدف حاصل کر لیا۔ کل اور مسٹرڈ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں چونتیس رنز بنائے اور جس طرح انگلینڈ کے بلے بازو ں کے آنے جانے کا سلسلہ جاری تھا اسے دیکھتے ہوئے یہ پارٹنرشپ سب سے زیادہ کامیاب رہی۔ چار وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز کے اسکور پر جب ٹاپ سکورر مسٹرڈ آؤٹ ہو گئے تو ایان بل اور کوین پیٹرسن نے اننگز کو سنبھالا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے انگلینڈ کے اگلے چار کھلاڑی رن آوٹ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے 131 رنز کا ہدف کافی آسان ثابت ہوا۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں میں سب سے زيادہ 42 رنز برنڈن ملکم نے بنائے اور تیس اوورز میں آسانی سے 131 رنز کا حدف حاصل کر لیا۔ پانچ میچوں کی اس سیریز کا اگلا میچ منگل کو ہیملٹن میں ہوگا۔ | اسی بارے میں یوراج، چھ چھکے، انڈیا کی جیت 19 September, 2007 | کھیل انڈیا کی دس رنز سے شکست16 September, 2007 | کھیل انگلینڈ نے زمبابوے کو ہرا دیا14 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||