BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 February, 2008, 12:35 GMT 17:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا نے انڈیا کو ہرا دیا
ایڈم گلگرسٹ
ایڈم گلکرسٹ نے شاندار وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ کیا
سہ فریقی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کے امکانات کو روشن کر لیا ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس اوروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو تین رنز بنائے لیکن انڈیا کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

انڈیا جو وریندر سہواگ کے بغیر میں میدان میں اتری تھی، کو ابتدا ہی میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب سچن تندولکر صرف پانچ رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

وریندر سہواگ کمر میں تکلیف کی وجہ سے اس میچ میں حصہ نہ لے سکے اور اس طرح انڈیا کو ایک بیٹسمین کی کمی کا سامنا رہا۔ انڈیا اس میچ میں پانچ مستند بولروں کے ساتھ اترا تھا۔

گوتم گھمبیر اور عرفان پٹھان نے انڈین اننگز کو سہار دینے کی کوشش کی لیکن پچپن رنز پر انڈیا کی دوسری وکٹ گر گئی جس کے بعد انڈیا کی ٹیم سنھبل نہ سکی اور پوری ٹیم ایک سو تریپن رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی ٹیم بھی زیادہ عمدہ بیٹنگ نہ کر سکی اور پچاس اوروں میں صرف 203 رنز ہی سکور کر سکی تھی۔آسٹریلیا کے سکور میں مائیکل کلارک اور بریڈ ہاگ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔

ون ڈے سیریز کے پچھلے میچ میں سینچری سکور کرنےوالے ایڈم گلگرسٹ صرف پندرہ سکور کر کے ایشانت شرما کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

ایشانت شرما اور عرفان پٹھان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو کنٹرول میں رکھا اور کسی کو کھل کر سٹروک کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔

ورلڈ سیریز میں پہلی دفعہ حصہ لینے والے مناف پٹیل نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ اور نو اوروں میں صرف اکتیس رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ سری سانت کوئی وکٹ حاصل نے کر سکے۔

آسٹریلیا نے اس میچ میں بریٹ لی کو نہیں کھلایا اور ان کی جگہ جے آر ہوپس کو اس میچ میں کھیلنے کا موقع دیا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل جانسن دس اوروں میں تین وکٹیں حاصل کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد